☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عورت اپنے محرم کے ساتھ حج کے لیے جائے گی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← عورت اپنے محرم کے ساتھ حج کے لیے جائے گی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 14
حدیث نمبر: 15397 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَا تَحُجُّ الْمَرْأَةُ إلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ عورت ذی رحم محرم کے ساتھ ہی حج کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15850]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15850، ترقيم محمد عوامة 15397)
حدیث نمبر: 15398 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ:" تَخْرُجُ فِي رُفْقَةٍ فِيهَا رِجَالٌ وَنِسَاءٌ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ عورت ایسی جماعت کے ساتھ جائے جس میں مرد اور خواتین ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15851]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15851، ترقيم محمد عوامة 15398)
حدیث نمبر: 15399 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ حجاج عن عطاء، قَالَ:" تَحُجُّ مَعَ رُفْقَةٍ فِيهَا رِجَالٌ وَنِسَاءٌ , وَتَتَّخِذُ سُلَّمًا تَصْعَدُ عَلَيْهِ , وَلَا يَقْرَبُهَا الْكري"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ وہ ایسی جماعت کے ساتھ جائے جس میں مرد وخواتین شامل ہوں، اور عورت ایک سیڑھی لے کر اس پر چڑھ جائے اور مزدور اس کے قریب نہ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15852]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15852، ترقيم محمد عوامة 15399)
حدیث نمبر: 15400 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ أَبِي هُبَيْرَةَ، قَالَ: كَتَبَتِ امْرَأَةٌ مِنْ أَهْلِ الرَّيِّ إلَى إبْرَاهِيمَ أَنَّهَا مُوسِرَةٌ وَلَيْسَ لَهَا بَعْلٌ وَلَا مَحْرَمٌ وَلَمْ تَحُجَّ قَطُّ؟ فَكَتَبَ إلَيْهَا إبْرَاهِيمُ: إنَّ هَذَا مِنَ السَّبِيلِ الَّذِي قَالَ اللَّهُ وَلَيْسَ لَكِ مَحْرَمٌ , فَلَا تَحُجِّي إلَّا مَعَ بَعْلٍ أَوْ مَحْرَمٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
اھل الری کی ایک خاتون نے حضرت ابراہیم کو لکھا کہ وہ مالدار ہے اور اس کا شوہر بھی نہیں ہے اور کوئی محرم بھی نہیں ہے اور اس نے آج تک حج بھی نہیں کیا ہوا، حضرت ابراہیم نے اس کو لکھ کر بھیجا کہ: بیشک یہ وہ راستہ ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اور تیرے پاس کوئی محرم بھی نہیں ہے، تو شوہر اور محرم کے سوا ہرگز حج نہ کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15853]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15853، ترقيم محمد عوامة 15400)
حدیث نمبر: 15401 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنِ ابْنِ شُبْرُمَةَ، قَالَ: كَانَ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الْحَسَنِ " يُرَخِّصُ لِلْمَرْأَةِ الَّتِي لَمْ تَحُجَّ قَطُّ أَنْ تَحُجَّ مَعَ الْمَرْأَةِ الَّتِي مَعَهَا مَحْرَمٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن الحسن اس عورت کو رخصت دیتے تھے جس نے حج نہ کیا ہو کہ وہ ایسی عورتوں کے ساتھ چلی جائے جن عورتوں کے ساتھ ان کے محرم ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15854]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15854، ترقيم محمد عوامة 15401)
حدیث نمبر: 15402 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وكِيعٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تُسَافِرُ الْمَرْأَةُ سَفَرًا يَكُونُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فصاعد إلَّا مَعَ أَبِيهَا , أَوِ ابْنِهَا , أَوْ أَخِيهَا , أَوْ زَوْجِهَا , أَوْ ذِي مَحْرَمٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عورت تین دن یا اس سے زیادہ کا سفر اپنے ماں، باپ، بھائی، شوہر یا محرم کے علاوہ نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15855]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15855، ترقيم محمد عوامة 15402)
حدیث نمبر: 15403 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ " الْمَرْأَةِ تُرِيدُ الْحَجَّ وَزَوْجُهَا غَائِبٌ بِخُرَاسَانَ؟ فَقَالَ: إذَا كَانَتِ الْفَرِيضَةُ وَكَانَ لَهَا مَحْرَمٌ فَلَا بَأْسَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر سے ایک خاتون نے دریافت کیا کہ میں حج کرنا چاہتی ہوں لیکن میرا شوہر خراسان میں غائب ہے؟ آپ نے فرمایا کہ اگر تیرے پر حج فرض ہوگیا ہے اور کوئی محرم بھی ہے تو کوئی حرج نہیں اس کے ساتھ چلی جا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15856]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15856، ترقيم محمد عوامة 15403)
حدیث نمبر: 15404 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حُمَيْدٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " لَا تَحُجُّ الْمَرْأَةُ إلَّا مَعَ زَوْجِهَا , أَوْ ذِي مَحْرَمٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ عورت شوہر یا محرم کے علاوہ کسی اور کے ساتھ حج نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15857]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15857، ترقيم محمد عوامة 15404)
حدیث نمبر: 15405 مصنف ابن ابی شیبہ
حُمَيْدٌ ، حَسَنٍ ، عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى ، عِكْرِمَةُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حُمَيْدٌ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قَالَ: سُئِلَ عِكْرِمَةُ عَنِ الْمَرْأَةِ تَحُجُّ مَعَ غَيْرِ ذِي مَحْرَمٍ أَوْ زَوْجٍ؟ فَقَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَنْ تُسَافِرَ الْمَرْأَةُ فَوْقَ ثَلَاثَةٍ إلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ" , فَكَيْفَ تَصْنَعُ مَا بأستها
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ سے دریافت کیا گیا کہ عورت اگر شوہر اور محرم کے بغیر حج کرے؟ آپ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ عورت تین دن یا اس سے زیادہ کا سفر محرم کے بغیر کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15858]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15858، ترقيم محمد عوامة 15405)
حدیث نمبر: 15406 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو أُسَامَةَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا تُسَافِرِ امْرَأَةٌ فَوْقَ ثَلَاثٍ إلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا عورت تین دن سے زیادہ کا سفر محرم کے بغیر نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15859]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15859، ترقيم محمد عوامة 15406)
حدیث نمبر: 15407 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَمْرٍو ، أَبِي مَعْبَدٍ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَقُولُ: " لَا تُسَافِرُ امْرَأَةٌ إلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ" , فَقَامَ رَجُلٌ , فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إنَّ امْرَأَتِي خَرَجَتْ حَاجَّةً وَإِنِّي اكْتَتَبْتُ فِي غَزْوَةِ كَذَا وَكَذَا , فَقَالَ:" انْطَلِقْ فَحُجَّ مَعَ امْرَأَتِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ عورت محرم کے بغیر سفر نہ کرے، ایک شخص کھڑا ہوا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! میری عورت حج کے لیے نکل گئی ہے اور میرا نام فلاں فلاں غزوہ کے لیے لکھ لیا گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تو چلا جا اور اپنی بیوی کے ساتھ جا کر حج کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15860]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15860، ترقيم محمد عوامة 15407)
حدیث نمبر: 15408 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وكِيعٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: ذُكِرَ عِنْدَ عَائِشَةَ " الْمَرْأَةُ لَا تُسَافِرُ إلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: لَيْسَ كُلُّ النِّسَاءِ تَجِدُ مَحْرَمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے ذکر ہوا کہ عورت محرم کے بغیر سفر نہ کرے تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا کہ ہر عورت کا محرم بھی نہیں ہوتا (وہ محرم نہیں پاتی)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15861]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15861، ترقيم محمد عوامة 15408)
حدیث نمبر: 15409 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وكِيعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تُسَافِرُ امْرَأَةٌ مَسِيرَةَ يَوْمٍ تَامٍّ إلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عورت ایک دن کی مسافت کا سفر بغیر محرم کے نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15862]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15862، ترقيم محمد عوامة 15409)
حدیث نمبر: 15410 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ لَيْثٍ، قَالَ: ذُكِرَ لِعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ , " امْرَأَةٌ سَافَرَتْ مَعَ عَبْدِهَا فَكَرِهَ ذَلِكَ , فَقِيلَ لَهُ: إنَّهُ أَخُوهَا مِنَ الرَّضَاعَةِ , فَلَمْ يَرَ بِهِ بَأْسًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد العزیز کے سامنے ذکر کیا گیا کہ عورت نے اپنے غلام کے ساتھ سفر کیا، تو آپ نے اس کو ناپسند فرمایا، آپ کو بتایا گیا کہ وہ اس عورت کا رضاعی بھائی ہے، تو آپ نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15863]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15863، ترقيم محمد عوامة 15410)