☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما يقال عشية عرفة وما يستحب في الدعاء
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الحج← ما يقال عشية عرفة وما يستحب في الدعاء
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 7
حديث رقم: 15364 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ هِلَالٍ، عَنْ أَبِي شُعْبَةَ، قَالَ: كُنْتُ بِجَنْبِ ابْنِ عُمَرَ بِعَرَفَةَ وَإِنَّ رُكْبَتِي لَتَمَسُّ رُكْبَتَهُ أَوْ فَخِذِي يَمَسُّ فَخِذَهُ فَمَا سَمِعْتُهُ يَزِيدُ عَلَى هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ " لَا إلَهَ لَا اللَّهُ , وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ , لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ , وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ حَتَّى أَفَاضَ مِنْ عَرَفَةَ إلَى جَمْعٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو شعبہ فرماتے ہیں کہ عرفہ کے دن میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پہلو میں تھا اور میری سواری ان کی سواری کے ساتھ لگی ہوئی تھی یا میری ران ان کی ران کے ساتھ لگی ہوئی تھی، میں نے ان سے ان کلمات سے زائد کچھ نہیں سنا، لاَ إلَہَ لاَ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ یہاں تک کہ عرفات سے منیٰ کی طرف چل پڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15816]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15816، ترقيم محمد عوامة 15364)
حديث رقم: 15365 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي عَاصِمٍ، قَالَ: " وَقَفْتُ مَعَ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بِعَرَفَةَ أَنْظُرُ كَيْفَ يَصْنَعُ؟ فَكَانَ فِي الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ حَتَّى أَفَاضَ النَّاسُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت داوٗد بن ابو عاصم فرماتے ہیں کہ میں حضرت سالم بن عبد اللہ کے ساتھ عرفہ میں ٹھہرا تا کہ میں دیکھوں وہ کیا کرتے ہیں، وہ ذکر اور دعاؤں میں مشغول رہے یہاں تک کہ لوگ منیٰ چلے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15817]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15817، ترقيم محمد عوامة 15365)
حديث رقم: 15366 مصنف ابن أبي شيبة
وكِيعٌ ، مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، أَخِيهِ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَخِيهِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَكْبَرُ دُعَائِي وَدُعَاءِ الْأَنْبِيَاءِ قَبْلِي بِعَرَفَةَ لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ , لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ , اللَّهُمَّ اجْعَلْ فِي قَلْبِي نُورًا وَفِي سَمْعِي نُورًا وَفِي بَصَرِي نُورًا , اللَّهُمَّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي , وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ وَسْوَاسِ الصَّدْرِ وَشَتَاتِ الْأَمْرِ وَفِتْنَةِ الْقَبْرِ , اللَّهُمَّ إنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا يَلِجُ فِي اللَّيْلِ وَمِنْ شَرِّ مَا يَلِجُ فِي النَّهَارِ وَشَرِّ مَا تَهُبُّ بِهِ الرِّيَاحُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ: اکثر میں اور میرے سے پہلے انبیاء کرام عرفات میں یہ دعا مانگتے تھے۔ اللہ کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اس ہی کی بادشاہی اور اس ہی کے لیے تمام تعریفیں ہیں۔ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اے اللہ تو میرے دل، کان اور آنکھ کو منور فرما۔ اے اللہ میرے سینہ کو کھول دے اور میرے کام کو آسان کر دے۔ میں تجھ سے قلبی وساوس اور معاملہ کی سختی سے پناہ مانگتا ہوں اور فتنۂ قبر سے پناہ مانگتا ہوں۔ اے اللہ میرے یا سے فتنوں سے تجھ سے پناہ مانگتا ہوں جو دن یا رات میں پیش آئیں اور جن فتنوں کو ہوا لے کر چلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15818]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15818، ترقيم محمد عوامة 15366)
حديث رقم: 15367 مصنف ابن أبي شيبة
وكِيعٌ ، النَّضْرِ بْنِ عَرَبِي ، أَبِي حُسَيْنٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ عَرَبِي ، عَنْ أَبِي حُسَيْنٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَكْبَرُ دُعَائِي وَدُعَاءِ الْأَنْبِيَاءِ قَبْلِي بِعَرَفَةَ لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ , لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ يُحْيِي وَيُمِيتُ , وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی حسین سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اکثر میں اور مجھ سے پہلے انبیاء کرام عرفات میں یہ دعا مانگتے ہیں: اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہیں اس ہی کی بادشاہی اور اس ہی کے لیے تمام تعریفیں ہیں۔ تمام بھلائیاں اس ہی کے قبضہ میں ہیں۔ وہ زندہ کرتا اور موت دیتا ہے اور وہ ہر شی پر قادر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15819]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15819، ترقيم محمد عوامة 15367)
حديث رقم: 15368 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ رَجُلٍ، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: " مَا أَفْضَلُ مَا نَقُولُ فِي حَجِّنَا؟ قَالَ: لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ , وَاللَّهُ أَكْبَرُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن الحنفیہ سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ حج میں کون سی دعا پڑھنا افضل ہے؟ آپ نے فرمایا کہ: لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ، وَاللَّہُ أَکْبَرُ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15820]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15820، ترقيم محمد عوامة 15368)
حديث رقم: 15369 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: سَأَلْتُ مُجَاهِدًا عَنْ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ أَفْضَلُ يَوْمَ عَرَفَةَ أَوِ الذِّكْرِ؟ قَالَ: لَا بَلْ قِرَاءَةُ الْقُرْآنِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت صدقہ بن یسار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے دریافت کیا کہ عرفات میں قرآن کریم کی تلاوت کرنا افضل ہے یا ذکر کرنا؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں بلکہ قرآن کی تلاوت کرنا افضل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15821]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15821، ترقيم محمد عوامة 15369)
حديث رقم: 15370 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بِشْرٍ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ الْحَنَفِيَّةِ: مَا أَفْضَلُ مَا نَقُولُ فِي حَجِّنَا؟ قَالَ:" لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ , وَاللَّهُ أَكْبَرُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن شتر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن الحنفیہ سے عرض کیا کہ حج میں ہم کیا کہیں تو افضل ہے؟ آپ نے فرمایا کہ: لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ، وَاللَّہُ أَکْبَرُ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15822]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15822، ترقيم محمد عوامة 15370)