☽ 12 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الجمع بين الحج العمرة
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الحج← في الجمع بين الحج العمرة
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 6
حديث رقم: 15358 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ لَبِيدٍ، قَالَ: قَالَ شُرَيْحٌ: " إذَا أَهْلَلْتَ بِعُمْرَةٍ وَحَجَّةٍ ثُمَّ قَدِمْتَ مَكَّةَ فَلَا يَحِلَّنَّ مِنْكَ حَرَامٌ إلَى يَوْمِ النَّحْرِ , فَإِنَّهُمْ سَيَقُولُونَ لَكَ: إذَا طُفْتَ لِعُمْرَتِكَ فَحِلَّ , فَلَا تُطِعْهُمْ فِي ذَلِكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ جب حج وعمرہ کا احرام باندھو پھر جب مکہ آؤ تو تم میں سے کوئی بھی یوم النحر تک احرام نہ کھولے، بیشک وہ عنقریب تم سے کہیں گے کہ: جب تم حج وعمرہ کے لیے طواف کرلو تو احرام کھول دو، پس تم اس معاملہ میں ان کی اطاعت مت کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15810]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15810، ترقيم محمد عوامة 15358)
حديث رقم: 15359 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، أَنّ الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ وَشُرَيْحًا " قَرَنَا , فَلَمْ يَحِلَّ وَاحِدٌ مِنْهُمَا حَرَامًا إلَى يَوْمِ النَّحْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ اور حضرت شریح نے حج وعمرہ کے لیے اکٹھے احرام باندھا پھر ان میں سے کوئی بھی یوم النحر سے پہلے حلال نہ ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15811]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15811، ترقيم محمد عوامة 15359)
حديث رقم: 15360 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي نَصْرٍ، أَنَّ عَلِيًّا قَالَ لَهُ: " لَبِّ بِهِمَا جَمِيعًا , فَإِذَا قَدِمْتَ مَكَّةَ فَطُفْ لَهُمَا طَوَافَيْنِ، طَوَافًا لِعُمْرَتِكَ وَطَوَافًا لِحَجَّتِكَ , وَلَا تَحِلَّنَّ مِنْكَ حَرَامًا دُونَ يَوْمِ النَّحْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو نصر سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا کہ حج وعمرہ دونوں کے لیے تلبیہ پڑھو، جب تم مکہ مکرمہ آؤ تو ان کے لیے دو طواف کرو، ایک طواف عمرہ کے لیے اور ایک طواف حج کے لیے، اور تم میں سے کوئی بھی یوم النحر سے پہلے احرام نہ کھولے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15812]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15812، ترقيم محمد عوامة 15360)
حديث رقم: 15361 مصنف ابن أبي شيبة
حَاتِمٌ ، جَعْفَرٍ ، أَبِيهِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِعَلِيٍّ: " مَا قُلْتَ حِينَ فَرَضْتَ الْحَجَّ؟" , قَالَ: قُلْتُ: اللَّهُمَّ إنِّي أُهِلُّ بِمَا أَهَلَّ بِهِ رَسُولُكَ , قَالَ:" فَإِنَّ مَعِي الْهَدْيَ فَلَا يَحِلُّ مِنْكَ حَرَامٌ"، قَالَ: فَحَلَّ النَّاسُ كُلُّهُمْ وَقَصَّرُوا , إلَّا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيٌ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: جب تم نے حج کا ارادہ کیا تھا تو کیا کہا تھا؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے یوں کہا: اللَّہُمَّ إِنِّی أُہِلُّ بِمَا أَہَلَّ بِہِ رَسُولُکَ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بیشک میرے پاس تو ھدی ہے اور جو ھدی کے ساتھ محرم ہے وہ حلال نہ ہو، راوی فرماتے ہیں کہ تمام لوگوں نے احرام کھول دیا اور قصر کروا لیا سوائے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اور ان لوگوں کے جن کے پاس ھدی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15813]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15813، ترقيم محمد عوامة 15361)
حديث رقم: 15362 مصنف ابن أبي شيبة
أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عُرْوَةَ، أَنّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ " كَانَا يَقْدُمَانِ وَهُمَا مُهَلَّانَ بِالْحَجِّ , فَلَا يَحِلُّ مِنْهُمَا حَرَامًا إلَى يَوْمِ النَّحْرِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عروہ سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر تشریف لائے اور آپ دونوں نے حج کا احرام باندھا ہوا تھا، پس آپ دونوں یوم النحر تک حلال نہ ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15814]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15814، ترقيم محمد عوامة 15362)
حديث رقم: 15363 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " مَنْ أَحْرَمَ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ جَمِيعًا كَفَاهُ طَوَافٌ وَاحِدٌ , وَلَمْ يَحِلَّ حَتَّى يَقْضِيَ حَجَّتَهُ وَيَحِلَّ مِنْهُمَا جَمِيعًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص حج وعمرہ کا احرام باندھے اس کے لیے ایک طواف ہی کافی ہے اور وہ احرام نہ کھولے یہاں تک کہ اپنا حج بھی مکمل کرے پھر دونوں احراموں کو کھول دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15815]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15815، ترقيم محمد عوامة 15363)