☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات مسجد حرام میں نماز پڑھتے تھے اور حج کے لیے تلبیہ پڑھتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات مسجد حرام میں نماز پڑھتے تھے اور حج کے لیے تلبیہ پڑھتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 15311 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، وَعَطَاءٍ، أنهما " كَانَ يُصَلِّيَانِ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ , وَيُلَبِّيَانِ بِالْحَجِّ إذَا خَرَجَا مِنَ الْمَسْجِدِ , وَيُؤَخِّرَانِ الطَّوَافَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر اور حضرت عطاء مسجد حرام میں نماز پڑھتے اور حج کے لیے تلبیہ پڑھتے جب مسجد سے نکلتے اور طواف کو مؤخر کردیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15760]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15760، ترقيم محمد عوامة 15311)
حدیث نمبر: 15312 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُؤَمَّلِ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ " طَافَ بِالْبَيْتِ، وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ , قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ إلَى مِنًى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن المؤمل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن ابی ملیکہ کو دیکھا کہ آپ نے منیٰ جانے سے پہلے بیت اللہ کا طواف کیا اور صفا ومروہ کی سعی کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15761]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15761، ترقيم محمد عوامة 15312)
حدیث نمبر: 15313 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، قَالَ: سَأَلْتُ سَالِمًا عَنِ الرَّجُلِ يُحْرِمُ بِالْحَجِّ يَطُوفُ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ أَوْ بَعْدَمَا يَرْجِعُ؟ قَالَ:" هُوَ مثل الدَّيْنِ , مَا عَجَّلْتَ فَهُوَ خَيْرٌ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سفیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے دریافت کیا کہ کوئی شخص حج کا احرام باندھے تو وہ نکلنے سے پہلے طواف کرے یا لوٹ کر آنے کے بعد کرے؟ آپ نے فرمایا کہ طواف قرض کی طرح ہے اس میں جتنی جلدی کی جائے اتنا اچھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15762]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15762، ترقيم محمد عوامة 15313)
حدیث نمبر: 15314 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: سَأَلْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ عَنْهُ؟ فَقَالَ: ذَلِكَ حَسَنٌ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم بن محمد سے اس کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا کہ ان میں سے ہر ایک بہتر اور اچھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15763]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15763، ترقيم محمد عوامة 15314)