☽ 12 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الشرب في الطواف
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الحج← في الشرب في الطواف
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 4
حديث رقم: 14846 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَطَاوُسٍ، وَمُجَاهِدٍ، أنهم " كَانُوا لَا يَرَوْنَ بَأْسًا أَنْ يَشْرَبَ الرَّجُلُ وَهُوَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد دوران طواف کوئی چیز پینے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15252]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15252، ترقيم محمد عوامة 14846)
حديث رقم: 14847 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ ، رَجُلٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ آلِ الْوَادِعِ، قَالَ: اسْتَسْقَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ , فَقَالَ رَجُلٌ: أَلَا نَسْقِيكَ مِنْ شَرَابٍ نَصْنَعُهُ فَأَتَاهُ بِإِنَاءٍ فِيهِ نَبِيذُ زَبِيبٍ , فَقَالَ: " أَلَا أَكْفَأْتَ عَلَيْهِ إنَاءً أَوْ عَرَضْتَ عَلَيْهِ عُودًا" , ثُمَّ شَرِبَ مِنْهُ فَقَطَبَ , ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَصَبَّهُ فِيهِ , فَشَرِبَ وَسَقَى أَصْحَابَهُ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ بن خالد آل وداع کے ایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طواف کے دوران پانی طلب کیا، ایک شخص نے عرض کیا: کیا میں آپ کو اپنا بنایا ہوا مشروب نہ پلاؤں؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک برتن لایا گیا جس میں کشمش کا نبیذ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کہ کیا تو نے اس پر کوئی برتن الٹایا تھا یا اس پر کوئی لکڑی رکھی ہوئی تھی؟ (یہ اس لئے کہا ہوگا کہ شاید اس برتن میں نشانات بنے ہوئے تھے جو بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ پر بھی ظاہر ہوئے پینے کے بعد) پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں سے نوش فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ماتھے پر شکن پڑگئے، پھر پانی منگوایا گیا اور وہ اس میں ڈالا گیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود بھی نوش فرمایا اور اپنے صحابہ کو بھی پلایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15253]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15253، ترقيم محمد عوامة 14847)
حديث رقم: 14848 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " لَا بَأْسَ بِالشُّرْبِ فِي الطَّوَافِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ دوران طواف کوئی چیز پینے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15254]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15254، ترقيم محمد عوامة 14848)
حديث رقم: 14849 مصنف ابن أبي شيبة
يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ ، سُفْيَانَ ، مَنْصُورٍ ، خَالِدِ بْنِ سَعْدٍ ، أَبِي مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " اسْتَسْقَى وَهُوَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ , فَأُتِيَ بِذَنُوبٍ مِنْ نَبِيذِ السِّقَايَةِ فَشَرِبَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو مسعود سے مروی ہے کہ دوران طواف نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی طلب کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نبیذ سقایہ کا ایک ڈول پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں سے نوش فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15255]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15255، ترقيم محمد عوامة 14849)