☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ صفا ومروہ پر کوئی مخصوص دعا نہیں ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ صفا ومروہ پر کوئی مخصوص دعا نہیں ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 14712 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَيْسَ عَلَى الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ دُعَاءٌ مُوَقَّتٌ فَادْعُ بِمَا شِئْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ صفا ومروہ پر کوئی مخصوص اور مقرر دعا نہیں ہے جو دل کرے دعا مانگو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15106]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15106، ترقيم محمد عوامة 14712)
حدیث نمبر: 14713 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " لَمْ يُسْمَعْ عَلَى الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ دُعَاءٌ مُوَقَّتٌ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ہم نے صفا ومروہ پر کوئی مخصوص ومقرر دعا نہیں سنی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15107]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15107، ترقيم محمد عوامة 14713)
حدیث نمبر: 14714 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، عَنْ أَفْلَحَ، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ:" لَيْسَ عَلَيْهَا دُعَاءٌ مُوَقَّتٌ , فَادْعُ بِمَا شِئْتَ وَسَلْ مَا شِئْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ صفا ومروہ پر مخصوص دعا نہیں ہے، جو چاہو دعا مانگ لو اور جو چاہو اللہ سے سوال کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15108]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15108، ترقيم محمد عوامة 14714)
حدیث نمبر: 14715 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ الْعَلَاءِ، قَالَ: سَمِعْتُ عِكْرِمَةَ بْنَ خَالِدٍ الْمَخْزُومِيَّ , يَقُولُ: " لَا أَعْلَمُ عَلَى الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ دُعَاءً مُوَقَّتًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ بن خالد المخزومی ارشاد فرماتے ہیں کہ میرے علم میں نہیں ہے کہ صفا ومروہ پر کوئی مخصوص دعا ہے کہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15109]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15109، ترقيم محمد عوامة 14715)
حدیث نمبر: 14716 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ زَكَرِيَّا، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ وَهْبِ بْنِ الْأَجْدَعِ، أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ يَقُولُ: " يَبْدَأُ بِالصَّفَا وَيَسْتَقْبِلُ الْبَيْتَ , ثُمَّ يُكَبِّرُ سَبْعَ تَكْبِيرَاتٍ بَيْنَ كُلِّ تَكْبِيرَتَيْنِ حَمْدُ اللَّهِ وَالصَّلَاةُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَمسْأَلُهُ لِنَفْسِهِ وَعَلَى الْمَرْوَةِ مثل ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر صفا پہاڑی پر چڑھے اور بیت اللہ کی طرف رخ کیا اور سات تکبیریں پڑھیں، اور ہر دو تکبیروں کے درمیان اللہ کی حمد، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود اور اپنی ذات کے لیے دعا مانگی، اور پھر مروہ پہاڑی پر بھی اسی طرح کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15110]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15110، ترقيم محمد عوامة 14716)
حدیث نمبر: 14717 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ " إذَا صَعِدَ عَلَى الصَّفَا اسْتَقْبَلَ الْبَيْتَ، ثُمَّ كَبَّرَ ثَلَاثًا , ثُمَّ قَالَ: لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ , لَهُ الْمُلْكُ , وَلَهُ الْحَمْدُ , وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ , يَرْفَعُ بِهَا صَوْتَهُ ثُمَّ يَدْعُو قَلِيلًا , ثُمَّ يَفْعَلُ ذَلِكَ عَلَى الْمَرْوَةِ حَتَّى يَفْعَلَ ذَلِكَ سَبْعَ مَرَّاتٍ , فَيَكُونَ التَّكْبِيرُ وَاحِدًا وَعِشْرِينَ تَكْبِيرَةً، فَمَا يَكَادُ يَفْرُغُ حَتَّى يَشُقَّ عَلَيْنَا , وَنَحْنُ شَبَابٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب صفا پر چڑھتے تو کعبہ کی طرف رخ کرتے پھر تین تکبیریں پڑھتے اور پھر یہ دعا پڑھتے: لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ، اپنی آواز بلند کردیتے اور پھر تھوڑی سے دعا فرماتے، پھر مروہ پر یہی عمل کرتے، یہاں تک کہ سات چکروں میں سات دفعہ یہ عمل کرتے، پس اکیس تکبیریں بن جاتیں، پس ابھی وہ فراغت کے قریب بھی نہیں ہوتے تھے کہ ہم پہلے ہی تھک جاتے تھے۔ حالانکہ ہم جوان تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15111]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15111، ترقيم محمد عوامة 14717)
حدیث نمبر: 14718 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ الْأَصْبَغِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " يَقُومُ الرَّجُلُ عَلَى الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ قَدْرَ قِرَاءَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ آدمی صفا ومروہ پر اتنی دیر کھڑا ہو جتنی دیر میں سورة محمد کی تلاوت کی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15112]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15112، ترقيم محمد عوامة 14718)
حدیث نمبر: 14719 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، قَالَ: قَالَ الْحَكَمُ لِإِبْرَاهِيمَ: رَأَيْتُ أَبَا بَكْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ " يَقُومُ عَلَى الصَّفَا قَدْرَ مَا يَقْرَأُ الرَّجُلُ عِشْرِينَ وَمِائَةَ آيَةٍ"، قَالَ: إنَّهُ لَفَقِيهٌ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم نے حضرت ابراہیم سے فرمایا: میں نے حضرت ابوبکر بن عبد الرحمن بن حارث کو دیکھا کہ آپ صفا پر اتنی دیر کھڑے رہے جتنی دیر میں آدمی ایک سو بیس آیتوں کی تلاوت کرلے حالانکہ وہ فقیہ بھی تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15113]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15113، ترقيم محمد عوامة 14719)
حدیث نمبر: 14720 مصنف ابن ابی شیبہ
حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ ، جَعْفَرٍ ، أَبِيهِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ,: أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَدَأَ بِالصَّفَا فَرَقَى وَوَحَّدَ اللَّهَ وَكَبَّرَهُ , وَقَالَ: " لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ , لَهُ الْمُلْكُ , وَلَهُ الْحَمْدُ , وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ , لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ أَنْجَزَ وَعْدَهُ , وَنَصَرَ عَبْدَهُ , وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ" , ثُمَّ دَعَا بَيْنَ ذَلِكَ , قَالَ مثل ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ نزل الْمَرْوَةَ حَتَّى انْصَبَّتْ قَدَمَاهُ إلَى بَطْنِ الْوَادِي حَتَّى إذَا صَعِدْنَا مَشَى حَتَّى أَتَى الْمَرْوَةَ , فَفَعَلَ عَلَى الْمَرْوَةِ كَمَا فَعَلَ عَلَى الصَّفَا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صفا سے ابتدا کی اور اس پر چڑھے اور ان الفاظ سے اللہ کی توحید وکبریائی بیان فرمائی: اللہ کے علاوہ کوئی الٰہ نہیں ہے۔ وہ اکیلا ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں۔ اسی کی بادشاہی اور اس ہی کی تمام تعریف ہے اور وہ ہر شی پر قادر ہے۔ اللہ کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ وہ اکیلا ہے اس نے اپنا وعدہ پورا کیا اور اپنے بندے کی مدد کی اور تن تنہا گروہوں کو شکست دی۔ پھر ان کے درمیان دعا فرمائی، اسی طرح تین بار کیا پھر مروہ کی طرف اترے یہاں تک کہ ہمارے قدم بطن وادی میں پانی کی طرح بہنے لگے، یہاں تک کہ ہم چلتے ہوئے مروہ پر آئے، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مروہ پر بھی وہی کیا جو صفا پر کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15114]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15114، ترقيم محمد عوامة 14720)