☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محرم کا اگر انتقال ہو جائے تو کیا اس کے سر کو ڈھانپا جائے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← محرم کا اگر انتقال ہو جائے تو کیا اس کے سر کو ڈھانپا جائے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 12
حدیث نمبر: 14642 مصنف ابن ابی شیبہ
هُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ ، أَبِي بِشْرٍ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , أَنَّ رَجُلًا كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ , فَوَقَصَتْهُ نَاقَتُهُ فَمَاتَ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ وَكَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْهِ , وَلَا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ وَلَا تَمَسُّوهُ بِطِيبٍ , فَإِنَّ اللَّه يُبْعَثُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبَّدًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک محرم شخص تھا، اونٹ نے اس کو گرا کر ھلاک کردیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کو پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو، اور اس کو اسی احرام میں کفن دو، اور اس کے سر کو مت ڈھانپنا، اور اس کو خوشبو بھی نہ لگانا بیشک اللہ تعالیٰ اس کو قیامت کے دن تلبیہ پڑھتے ہوئے اٹھائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15030]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15030، ترقيم محمد عوامة 14642)
حدیث نمبر: 14643 مصنف ابن ابی شیبہ
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَمْرٍو ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَبْعَثُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کے سر کو مت ڈھانپو، بیشک اللہ تعالیٰ اس کو قیامت کے دن تلبیہ پڑھتے ہوئے اٹھائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15031]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15031، ترقيم محمد عوامة 14643)
حدیث نمبر: 14644 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ " الْمُحْرِمِ يُغَطَّى رَأْسُهُ إذَا مَاتَ وَإِذَا كُفِّنَ؟ قَالَ: قَدْ غَطَّى ابْنُ عُمَرَ وَكَشَفَ غَيْرُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ محرم کا اگر انتقال ہوجائے تو اس کو کفن دیتے وقت اس کے سر کو ڈھانپا جائے گا؟ آپ نے فرمایا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا تو ڈھانپا گیا تھا مگر آپ کے علاوہ کسی کا نہیں ڈھانپا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15032]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15032، ترقيم محمد عوامة 14644)
حدیث نمبر: 14645 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " يُغَطَّى رَأْسُ الْمُحْرِمِ إذَا مَاتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ محرم کا اگر انتقال ہوجائے تو اس کے سر کو چھپا دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15033]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15033، ترقيم محمد عوامة 14645)
حدیث نمبر: 14646 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إذَا مَاتَ الْمُحْرِمُ فَهُوَ حَلالٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب محرم کا انتقال ہوجائے تو اب وہ محرم نہیں حلال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15034]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15034، ترقيم محمد عوامة 14646)
حدیث نمبر: 14647 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنْ عَامِرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنْ عَامِرٍ قَالَ:" إذَا مَاتَ الْمُحْرِمُ فَقَدْ ذَهَبَ إحْرَامُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ جب محرم کا انتقال ہوجائے تو اس کا احرام ختم ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15035]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15035، ترقيم محمد عوامة 14647)
حدیث نمبر: 14648 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " إذَا مَاتَ الْمُحْرِمُ ذَهَبَ إحْرَامُ صَاحِبِكُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ارشاد فرماتی ہیں کہ جب محرم کا انتقال ہوجائے تو آپ کے صاحب کا احرام ختم ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15036]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15036، ترقيم محمد عوامة 14648)
حدیث نمبر: 14649 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا سُئِلَتْ عَنِ " الْمُحْرِمِ يَمُوتُ؟ فَقَالَتْ: اصْنَعُوا بِهِ كَمَا تَصْنَعُونَ بِمَوْتَاكُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا گیا کہ اگر محرم کا انتقال ہوجائے؟ آپ نے فرمایا اس کے ساتھ وہی معاملہ کرو جو تم اپنے مردوں کے ساتھ کرتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15037]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15037، ترقيم محمد عوامة 14649)
حدیث نمبر: 14650 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عِكْرِمَةَ , وَسُئِلَ عَنِ " الرَّجُلِ يَمُوتُ وَهُوَ مُحْرِمٌ؟ قَالَ: قَدْ ذَهَبَ إحْرَامُهُ , يُكَفَّنُ بِهِ الْحَلَالُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ سے دریافت کیا گیا کہ اگر محرم کا انتقال ہوجائے؟ آپ نے فرمایا اس کا احرام ختم ہوگیا اس کو اسی طرح کفن دیں گے جس طرح بغیر احرام والے شخص کو دیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15038]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15038، ترقيم محمد عوامة 14650)
حدیث نمبر: 14651 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خَمِّرُوا وُجُوهَكُمْ وَلَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان کے چہروں کو ڈھانپ دو، یہودیوں کی مشابہت اختیار مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15039]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15039، ترقيم محمد عوامة 14651)
حدیث نمبر: 14652 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ فِي " الْمُحْرِمِ يُغَطَّى رَأْسُهُ وَلَا يُكْشَفُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر محرم کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس کے سر کو ڈھانپا جائے گا کھولا نہیں جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15040]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15040، ترقيم محمد عوامة 14652)
حدیث نمبر: 14653 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" لَا تُقَرِّبُوهُ طِيبًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس کو خوشبو نہیں لگائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15041]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15041، ترقيم محمد عوامة 14653)