☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات ایام منیٰ کی راتیں مکہ مکرمہ گزارنے کو ناپسند کرتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات ایام منیٰ کی راتیں مکہ مکرمہ گزارنے کو ناپسند کرتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 14602 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ: " لَا يَبِيتَنَّ أَحَدٌ مِنْ وَرَاءِ الْعَقَبَةِ لَيْلًا بِمِنًى أَيَّامَ التَّشْرِيقِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ کوئی شخص بھی ایام تشریق میں منیٰ کی راتیں اس گھاٹی کے پیچھے مت گزارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14990]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14990، ترقيم محمد عوامة 14602)
حدیث نمبر: 14603 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ عُمَرَ كَانَ " يَنْهَى أَنْ يَبِيتَ أَحَدٌ مِنْ وَرَاءِ الْعَقَبَةِ , وَكَانَ يَأْمُرُهُمْ أَنْ يَدْخُلُوا مِنًى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر نے منع فرمایا تھا کہ کوئی شخص بھی اس گھاٹی کے پیچھے رات نہ گزارے، اور انھوں نے ان کو حکم دیا کہ منیٰ میں داخل ہو جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14991]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14991، ترقيم محمد عوامة 14603)
حدیث نمبر: 14604 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " كَرِهَ أَنْ يَنَامَ أَيَّامَ مِنًى بِمَكَّةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ایام منیٰ کی راتیں مکہ مکرمہ گزارنے کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14992]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14992، ترقيم محمد عوامة 14604)
حدیث نمبر: 14605 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يَكُونَ أَوَّلُ اللَّيْلِ بِمَكَّةَ، وَآخِرُهُ بِمِنًى، وَلَا بَأْسَ أَنْ يَكُونَ أَوَّلُ اللَّيْلِ بِمِنًى وَآخِرُهُ بِمَكَّةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اس طرح کرنے میں کوئی حرج نہیں کہ پہلی رات مکہ مکرمہ میں گزارے اور آخری رات منیٰ میں، اور اس میں بھی کوئی حرج نہیں کہ پہلی رات منیٰ میں اور آخری رات مکہ مکرمہ میں گزارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14993]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14993، ترقيم محمد عوامة 14605)
حدیث نمبر: 14606 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ كَعْبٍ يَقُولُ: " مِنَ السُّنَّةِ إذَا زُرْتَ الْبَيْتَ أَنْ لَا تَبِيتَ إلَّا بِمِنًى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن کعب فرماتے ہیں کہ سنت طریقہ یہی ہے کہ جب تم نے طواف کرلیا تو اب راتیں منیٰ میں ہی گزارو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14994]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14994، ترقيم محمد عوامة 14606)
حدیث نمبر: 14607 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: " اجْعَلُوا أَيَّامَ مِنًى بِمِنًى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ ارشاد فرماتے ہیں کہ ایام منیٰ منیٰ میں ہی گزارو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14995]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14995، ترقيم محمد عوامة 14607)
حدیث نمبر: 14608 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " لَا يَبِيتَنَّ أَحَدٌ مِنْ وَرَاءِ الْعَقَبَةِ أَيَّامَ التَّشْرِيقِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ ارشاد فرماتے ہیں کہ کوئی بھی شخص ایام تشریق میں اس گھاٹی کے پیچھے رات مت گزارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14996]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14996، ترقيم محمد عوامة 14608)
حدیث نمبر: 14609 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا بَاتَ دُونَ الْعَقَبَةِ أَهْرَقَ لِذَلِكَ دَمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر گھاٹی سے اس طرف رات گزاری تو اس کے لیے دم ادا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14997]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14997، ترقيم محمد عوامة 14609)
حدیث نمبر: 14610 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: سُئِلَ عَنِ " الرَّجُلِ يَبِيتُ لَيَالِيَ مِنًى بِمَكَّةَ؟ قَالَ: يَتَصَدَّقُ بِدِرْهَمٍ أَوْ نَحْوِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ اگر کوئی شخص منیٰ کی راتیں مکہ مکرمہ میں گزارے؟ آپ نے فرمایا ایک درھم یا اس کے مثل کوئی چیز صدقہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14998]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14998، ترقيم محمد عوامة 14610)
حدیث نمبر: 14611 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، قَالَ: أَخْبَرَنِي إبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، أَنَّهُ " كَرِهَ أَنْ يَبِيتَ لَيْلَةً تَامَّةً عَنْ مِنًى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد منیٰ کی پوری رات منیٰ سے باہر گزارنے کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14999]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14999، ترقيم محمد عوامة 14611)
حدیث نمبر: 14612 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ مِسْمَارٍ، عَنْ سَالِمٍ، قَالَ: " يَتَصَدَّقُ بِدِينَارٍ , يَعْنِي: إذَا بَاتَ عَنْ مِنًى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ اگر منیٰ سے باہر رات گزارے تو وہ ایک درھم صدقہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15000]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15000، ترقيم محمد عوامة 14612)