☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عورت کو اگر طواف کے بعد حیض آ جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← عورت کو اگر طواف کے بعد حیض آ جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 14582 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةُ ، وَأُمُّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ طَارِقٍ، قَالَ: طَافَتِ امْرَأَتِي وَصَلَّتْ رَكْعَتَيْنِ , ثُمَّ حَاضَتْ قَبْلَ أَنْ تَطُوفَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ , فَأَمَرْتهَا أَنْ تَطُوفَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ , فَسَمِعَتْنِي امْرَأَةٌ وَأَنَا آمُرُهَا بِذَلِكَ , فَقَالَ: نِعْمَ مَا أَمَرَتْهَا بِهِ ؛ عَمَّتِي وَخَالَتِي عَائِشَةُ وَأُمُّ سَلَمَةَ زَوْجَتَا النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , تَقُولَانِ: " إذَا طَافَتِ الْمَرْأَةُ بِالْبَيْتِ , ثُمَّ صَلَّتْ رَكْعَتَيْنِ , ثُمَّ حَاضَتْ , فَلْتَطُفْ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طارق فرماتے ہیں کہ میری عورت نے طواف کیا اور دو رکعتیں ادا کیں، اس کے بعد اس کو صفا ومروہ کی سعی سے پہلے ہی حیض آگیا، میں نے اس کو حکم دیا کہ تو صفا ومروہ کی سعی کر، جب میں اس کو حکم دے رہا تھا اس وقت ایک خاتون یہ سن رہی تھی، اس خاتون نے کہا کہ تو نے اس کو بہت اچھا حکم دیا ہے، بیشک میری پھوپھی اور میری خالہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ام سلمہ جو رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ مطہرہ ہیں وہ فرماتی تھیں کہ جب عورت طواف کرے پھر دو رکعتیں بھی ادا کرے اس کے بعد اس کو حیض آجائے تو اس کو چاہئے کہ وہ صفا ومروہ کی سعی بھی کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14969]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14969، ترقيم محمد عوامة 14582)
حدیث نمبر: 14583 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " إذَا طَافَتْ بِالْبَيْتِ , ثُمَّ حَاضَتْ قَبْلَ أَنْ تَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ , فَلْتَسْعَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب خاتون بیت اللہ کا طواف کرلے پھر اس کو سعی سے پہلے حیض آجائے تو اس کو چاہئے کہ وہ صفا ومروہ کی سعی کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14970]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14970، ترقيم محمد عوامة 14583)
حدیث نمبر: 14584 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً عَنِ امْرَأَةٍ طَافَتْ بِالْبَيْتِ ثُمَّ حَاضَتْ؟ قَالَ:" تَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ اگر عورت کو طواف کے بعد حیض آجائے؟ آپ نے فرمایا کہ وہ صفا ومروہ کی سعی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14971]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14971، ترقيم محمد عوامة 14584)
حدیث نمبر: 14585 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وعَطَاءٍ، قَالَا:" تَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ وہ صفا ومروہ کی سعی کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14972]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14972، ترقيم محمد عوامة 14585)
حدیث نمبر: 14586 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم، حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ وہ صفا ومروہ کی سعی کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14973]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14973، ترقيم محمد عوامة 14586)