☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
چرواہے کس طرح رمی کریں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← چرواہے کس طرح رمی کریں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 14309 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، أَبِيهِ ، أَبِي الْبَدَّاحِ بْنِ عَدِيٍّ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي الْبَدَّاحِ بْنِ عَدِيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ,: أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " رَخَّصَ لِلرِّعَاءِ أَنْ يَرْمُوا يَوْمًا , وَيَدْعَوْا يَوْمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو البداح بن عدی کے والد سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چرواہوں کو اجازت دی ہے کہ وہ ایک دن رمی کریں اور ایک دن رمی کو چھوڑ دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14672]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14672، ترقيم محمد عوامة 14309)
حدیث نمبر: 14310 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " رَخَّصَ لِلرِّعَاءِ أَنْ يَرْمُوا لَيْلًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چرواہوں کو اجازت دی ہے کہ وہ رات میں رمی کرلیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14673]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14673، ترقيم محمد عوامة 14310)
حدیث نمبر: 14311 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنّ عُمَرَ " رَخَّصَ لِلرِّعَاءِ أَنْ يَبِيتُوا عَنْ مِنًى"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے چرواہوں کو رخصت دی تھی کہ وہ رات منیٰ میں گزار لیں، راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے اس کا ذکر کیا؟ آپ نے فرمایا کہ چرواہے رات میں رمی تو کرتے تھے لیکن رات وہاں نہیں گزارتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14674]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14674، ترقيم محمد عوامة 14311)
حدیث نمبر: 14312 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " كَانَ يَجْعَلُ رَمْيَ الْجِمَارِ نَوَائِبَ بَيْنَ رِعَاءِ الْإِبِلِ يَأْمُرُ الَّذِي عِنْدَهُ فَيَرْمُونَ إذَا زَالَتِ الشَّمْسُ , ثُمَّ يَذْهَبُونَ إلَى الْإِبِلِ , وَيَأْتِي الَّذِينَ فِي الْإِبِلِ فَيَرْمُونَ، ثُمَّ يَمْكُثُونَ، حَتَّى يَرْمُوْهَا مِنَ الْغَدِ إذَا زَالَتِ الشَّمْسُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے جمرات کی رمی کو ایک مرتبہ اونٹوں کے چرواہوں کے درمیان اس طرح بنایا کہ آپ نے حکم فرمایا جو ان کے پاس تھے، تو انھوں نے سورج کے زائد ہونے پر رمی کی پھر وہ اپنے اونٹوں کے پاس چلے گئے، اور وہ چرواہے آگئے جو اونٹوں کے پاس تھے، پھر وہ ٹھہرے رہے یہاں تک کہ اگلی صبح زوال شمس کے بعد انھوں نے رمی کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14676]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14676، ترقيم محمد عوامة 14312)