☽ 14 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كره (هدمه)
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الحج← من كره (هدمه)
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 4
حديث رقم: 14305 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مِينَاءَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يَقُولُ: " إذَا رَأَيْتُمْ قُرَيْشًا قَدْ هَدَمُوا الْبَيْتَ ثُمَّ بَنُوهُ فَزَوِّقُوهُ , فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَمُوتَ فَمُتْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تم قریش کو دیکھو کہ وہ بیت اللہ کو منہدم کر کے اس کی دوبارہ تعمیر اور نقش ونگار کر رہے ہیں، تو اگر تم طاقت رکھتے ہو تو ان کو اس سے روکو اگر اس معاملہ میں تمہاری جان چلی جاتی ہے تو جان قربان کرنے سے دریغ نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14668]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14668، ترقيم محمد عوامة 14305)
حديث رقم: 14306 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، قَالَ: كُنْتُ آخُذُ بِلِجَامِ دَابَّةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ , فَقَالَ: " كَيْفَ أَنْتُمْ إذَا هَدَمْتُمْ هَذَا الْبَيْتَ فَلَمْ تَدَعُوا حَجَرًا عَلَى حَجَرٍ"؟ قَالُوا: وَنَحْنُ عَلَى الْإِسْلَامِ؟ قَالَ:" وَنَحْنُ عَلَى الْإِسْلَامِ" , قُلْتَ: ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ:" ثُمَّ يُبْنَى أَحْسَنَ مَا كَانَ , فَإِذَا رَأَيْتَ مَكَّةَ قَدْ بَعَجَتْ كَظَائِمَ وَرَأَيْتَ الْبِنَاءَ يَعْلُو رُءُوسَ الْجِبَالِ , فَاعْلَمْ أَنَّ الْأَمْرَ قَدْ أَظَلَّكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے گھوڑے کی لگام کو پکڑا ہوا تھا، آپ نے فرمایا: اس وقت تمہارا کیا حال ہوگا جب تم لوگ اس بیت اللہ کو منہدم کرو گے اور کوئی پتھر کسی پتھر پر نہیں چھوڑو گے؟ لوگوں نے عرض کیا کہ کیا اس وقت ہم اسلام پر ہوں گے؟ آپ نے فرمایا: (ہاں) اس وقت ہم اسلام پر ہوں گے، میں نے عرض کیا کہ پھر ایسا کیوں ہوگا؟ آپ نے فرمایا: پھر اس کو اس سے اچھی تعمیر پر بنایا جائے گا، جب تم دیکھو کہ مکہ مکرمہ میں پانی کی چھوٹی نہریں نکل پڑی ہیں اور تم دیکھو کہ عمارتیں پہاڑوں سے بلند ہیں تو جان لینا کہ معاملہ تمہارے قریب آگیا ہے (قیامت قریب ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14669]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14669، ترقيم محمد عوامة 14306)
حديث رقم: 14307 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: " تَمَتَّعُوا مِنْ هَذَا الْبَيْتِ قَبْلَ أَنْ يُرْفَعَ , فَإِنَّهُ سَيُرْفَعُ وَيُهْدَمُ مَرَّتَيْنِ وَيُرْفَعُ فِي الثَّالِثَةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ بیت اللہ کے اٹھائے جانے سے قبل اس سے فائدہ حاصل کرلو، بیشک عنقریب یہ اٹھایا جائے گا اور منہدم ہوگا دو بار، اور پھر اٹھایا جائے گا تیسری بار۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14670]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14670، ترقيم محمد عوامة 14307)
حديث رقم: 14308 مصنف ابن أبي شيبة
وكِيعٌ ، إسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ كَانَ عِنْدَنَا سَعَةٌ لَهَدَمْتُ الْكَعْبَةَ , وَلَبَنَيْتهَا , وَجَعَلْتُ لَهَا بَابَيْنِ بَابًا يَدْخُلُ مِنْهُ النَّاسُ , وَبَابًا يَخْرُجُونَ مِنْهُ" , فَلَمَّا وَلِيَ ابْنُ الزُّبَيْرِ هَدَمَهَا , فَجَعَلَ لَهَا بَابَيْنِ , فَكَانَتْ كَذَلِكَ , فَلَمَّا ظَهَرَ الْحَجَّاجُ عَلَيْهِ هَدَمَهَا وَأَعَادَ بِنَاءَهَا الْأَوَّلَ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ حضور اقدس نے ارشاد فرمایا: اگر میرے پاس گنجائش (اور طاقت) ہو تو میں کعبہ گراؤں اور اس کی دوبارہ تعمیر اس طرح کروں کہ اس میں دو دروازے بناؤں، ایک دروازہ لوگوں کے داخل ہونے کے لیے اور دوسرا دروازہ جس سے وہ باہر نکلیں، راوی کہتے ہیں کہ جب حضرت عبد اللہ بن زبیر امیر بنے تو آپ نے کعبہ کو گرایا اور آپ نے اس کے دو دروازے بنائے، پھر یہ اسی طرح رہا، جب حجاج بن یوسف آپ پر غالب آیا تو اس نے خانہ کعبہ کو گرا کر اس کو پہلی طرز پر دوبارہ تعمیر کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14671]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14671، ترقيم محمد عوامة 14308)