☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جب شیطان کو کنکر مارے تو کون سی دعا پڑھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جب شیطان کو کنکر مارے تو کون سی دعا پڑھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 14213 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ إدْرِيسَ ، لَيْثٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: أَفَضْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ فَرَمَى سَبْعَ حَصَيَاتٍ، يَكَّبِرُ مَعَ كُلِّ حَصَاةٍ، وَاسْتَبْطَنَ الْوَادِيَ حَتَّى إذَا فَرَغَ، قَالَ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ حَجًّا مَبْرُورًا , وَذَنْبًا مَغْفُورًا، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ الَّذِي أنزلت عَلَيْهِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ صَنَعَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عبد الرحمن ابن یزید کے والد فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ کے ساتھ عرفہ سے منیٰ آیا، آپ نے شیطان کو سات کنکریاں ماریں اور ہر کنکری پر تکبیر پڑھی اور پھر وادی میں اترے، جب رمی کر کے فارغ ہوئے تو یہ دعا پڑھی، ”اے اللہ اس حج کو حج مقبول بنا اور اس کے ذریعہ گناہوں کو معاف فرما“ پھر فرمایا کہ جن پر سورة البقرہ نازل ہوئی ہے (حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) ان کو میں نے اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14569]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14569، ترقيم محمد عوامة 14213)
حدیث نمبر: 14214 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ حَنَشٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ حِينَ رَمَى الْجِمَارَ , يَقُولُ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ حَجًّا مَبْرُورًا , وَذَنْبًا مَغْفُورًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت الھیثم بن حنش فرماتے ہیں کہ میں نے سنا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے جب رمی فرمائی تو یہ دعا پڑھی: ”اے اللہ اس حج کو حج مقبول بنا اور اس کے ذریعہ گناہوں کو معاف فرما“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14570]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14570، ترقيم محمد عوامة 14214)
حدیث نمبر: 14215 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، قَالَ: " لَيْسَ عَلَى الْوُقُوفِ عِنْدَ الْجَمْرَتَيْنِ دُعَاءٌ مُؤَقَّتٌ فَادْعُ بِمَا شِئْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جمروں کے پاس ٹھہرتے وقت کے لیے کوئی دعا مخصوص نہیں ہے، جو دعا مانگنا چاہو مانگ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14571]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14571، ترقيم محمد عوامة 14215)
حدیث نمبر: 14216 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ أَشْعَثَ، قَالَ: كَانَ الْحَسَنُ، يَقُولُ: " يَدْعُو عِنْدَ الْجِمَارِ كُلِّهَا وَلَا يُوَقِّتُ شَيْئًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ہر جمرہ کے پاس دعا مانگو لیکن اس کے لیے کوئی دعا مخصوص نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14572]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14572، ترقيم محمد عوامة 14216)
حدیث نمبر: 14217 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُغِيرَهَ، قَالَ: قُلْتُ لِإِبْرَاهِيمَ: مَا أَقُولُ إذَا رَمَيْتُ الْجَمْرَةَ؟ قَالَ: قُلْ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ حَجًّا مَبْرُورًا , وَذَنْبًا مَغْفُورًا"، قَالَ: قُلْتُ:" أَقُولُهُ مَعَ كُلِّ حَصَاةٍ؟ قَالَ: نَعَمْ إنْ شِئْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے فرمایا: جب میں جمرہ کی رمی کروں تو کون سی دعا پڑھوں؟ آپ نے فرمایا یہ دعا پڑھ: ”اے اللہ اس حج کو حج مقبول بنا اور اس کے ذریعہ گناہوں کو معاف فرما“ میں نے عرض کیا کہ کیا ہر کنکری پر یہ دعا پڑھوں؟ آپ نے فرمایا ی جی ہاں اگر تم چاہو تو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14573]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14573، ترقيم محمد عوامة 14217)
حدیث نمبر: 14218 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ" فِي الْجَمْرَةِ شَيْءٌ مُؤَقَّتٌ لَا يُزَادُ عَلَيْهِ؟ قَالَ: لَا، إلَّا قَوْلُ جَابِرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے عرض کیا کہ کیا جمرات کی رمی کرتے وقت دعا مخصوص ہے اس پر اضافہ نہیں کرسکتے؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں ایسا نہیں ہے سوائے حضرت جابر کے قول کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14574]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14574، ترقيم محمد عوامة 14218)
حدیث نمبر: 14573 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُغِيرَهَ، قَالَ: قُلْتُ لِإِبْرَاهِيمَ: مَا أَقُولُ إذَا رَمَيْتُ الْجَمْرَةَ؟ قَالَ: قُلْ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ حَجًّا مَبْرُورًا , وَذَنْبًا مَغْفُورًا"، قَالَ: قُلْتُ:" أَقُولُهُ مَعَ كُلِّ حَصَاةٍ؟ قَالَ: نَعَمْ إنْ شِئْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے فرمایا: جب میں جمرہ کی رمی کروں تو کون سی دعا پڑھوں؟ آپ نے فرمایا یہ دعا پڑھ: ”اے اللہ اس حج کو حج مقبول بنا اور اس کے ذریعہ گناہوں کو معاف فرما“ میں نے عرض کیا کہ کیا ہر کنکری پر یہ دعا پڑھوں؟ آپ نے فرمایا ی جی ہاں اگر تم چاہو تو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14573]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14573، ترقيم محمد عوامة 14217)