☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایام نحر کے چوتھے دن جمعہ کے بیان میں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← ایام نحر کے چوتھے دن جمعہ کے بیان میں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 14137 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ، قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ يَوْمَ الصَّدَرِ وَافَقَ يَوْمَ جُمُعَةٍ " فَأَقَامَ , فَخَطَبَ بِالْأَرْضِ قِبَلَ الْبَيْتِ , ثُمَّ تَكَلَّمَ بِكَلِمَاتٍ , ثُمَّ صَلَّى الْجُمُعَةَ رَكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن کثیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو ایام النحر کے چوتھے دن دیکھا جس دن جمعہ تھا، آپ کھڑے ہوئے اور لوگوں کو بیت اللہ کی جانب سے خطبہ دیا اور پھر کچھ باتیں کیں اور جمعہ کی نماز کی دو رکعات ادا فرمائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14487]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14487، ترقيم محمد عوامة 14137)
حدیث نمبر: 14138 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ " صَلَّى بِالْحَصْبَةِ الْجُمُعَةَ وَلَمْ يَجْمَّعْ بِهَا , وَجَمَّعَ أَهْلُ الْبَلَدِ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن خطاب نے جمعہ کی بجائے ظہر کی نماز ادا کی جب کہ شہر والوں نے جمعہ کی نماز ادا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14488]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14488، ترقيم محمد عوامة 14138)
حدیث نمبر: 14139 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : " لَيْسَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ جُمُعَةٌ فِي سَفَرِهِمْ وَيَوْمَ نَفْرِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ ارشاد فرماتے ہیں کہ مسلمانوں پر سفر میں اور واپس نکلتے ہوئے (حج سے) جمعہ کی نماز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14490]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14490، ترقيم محمد عوامة 14139)