☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
منیٰ کے متعلق کیا کہا گیا ہے کہ وہاں پر جمعہ ہو گا کہ نہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← منیٰ کے متعلق کیا کہا گیا ہے کہ وہاں پر جمعہ ہو گا کہ نہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 14133 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ عَمْرُو بْنِ شُعَيْبٍ:" أَنَّ عُمَرَ جَمَّعَ بِمِنًى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے منیٰ میں جمعہ کی نماز ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14483]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14483، ترقيم محمد عوامة 14133)
حدیث نمبر: 14134 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " رَأَيْتُ النَّاسَ يَجْتَمِعُونَ بِمِنًى وَيَدْعُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے لوگوں کو منیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کرتے ہوئے اور دعا کرتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14484]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14484، ترقيم محمد عوامة 14134)
حدیث نمبر: 14135 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: سَمِعْتُهُ وَسُئِلَ عَلَى " أَهْلِ مِنًى جُمُعَةٌ؟ قَالَ: إنَّمَا هُمْ سَفَرٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ منیٰ والوں پر جمعہ ہے؟ آپ نے فرمایا وہ لوگ تو سفر میں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14485]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14485، ترقيم محمد عوامة 14135)
حدیث نمبر: 14136 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عُثْمَانَ، قَالَ: شَهِدْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ " لَا يَجْمَعُ بِمِنًى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن ابو عثمان فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن عبد العزیز کے ساتھ حاضر ہوا آپ نے منیٰ میں جمعہ نہیں پڑھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14486]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14486، ترقيم محمد عوامة 14136)