☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بچے کی طرف سے رمی کی جائے گی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← بچے کی طرف سے رمی کی جائے گی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 14027 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، أَشْعَثَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ , عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: " حَجَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَنَا النِّسَاءُ وَالصِّبْيَانُ , فَلَبَّيْنَا عَنِ الصِّبْيَانِ وَرَمَيْنَا عَنْهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کیا اور ہمارے ساتھ عورتیں اور بچے بھی تھے، پس ہم نے ان کی طرف سے تلبیہ کہا اور ان کی طرف سے رمی کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14372]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14372، ترقيم محمد عوامة 14027)
حدیث نمبر: 14028 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنًا لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ , فَقُلْتُ: كَيْفَ يَصْنَعُونَ بِهَذَا؟ فَقَالُوا: " تَضَعُ الْحَصَاةَ فِي كَفِّهِ , فَإِنْ عَجَزَ رُمِيَ عَنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن بن قاسم کے بچے کو دیکھا تو میں نے عرض کیا تم اس کے ساتھ کیا کرتے ہو؟ لوگوں نے کہا کہ ہم اس کی ہتھیلی پر کنکریاں رکھ دیتے ہیں، اگر یہ عاجز آجائے تو اس کی طرف سے رمی کردی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14373]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14373، ترقيم محمد عوامة 14028)
حدیث نمبر: 14029 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كَانَ يَحُجُّ بِصِبْيَانِهِ فَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْهُمْ أَنْ يَرْمِيَ رَمَى , وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ رُمِيَ عَنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بچوں کے ساتھ حج کیا، پھر ان میں سے جو طاقت رکھتا رمی کرنے کی وہ خود رمی کرتا اور جو رمی کرنے کی طاقت نہ رکھتا اس کی طرف سے رمی کردی جاتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14374]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14374، ترقيم محمد عوامة 14029)
حدیث نمبر: 14030 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ حَبِيبٍ الْمُعَلِّمِ، عَنْ عَطَاءٍ قَالَ: أَفَنَرْمِي عَنِ الْجِمَارِ؟ قَالَ: نَعَمْ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ کیا بچوں کی طرف سے رمی کردی جائے؟ آپ نے فرمایا: ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14375]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14375، ترقيم محمد عوامة 14030)
حدیث نمبر: 14031 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا بْنُ هَارُونَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ فِي الصَّبِيِّ يُحْرِمُ , قَالَ:" يُلَبِّي عَنْهُ وَالِدُهُ , أَوْ وَلِيُّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اس بچے کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو احرام باندھے، اس کی طرف سے اس کا والد یا ولی تلبیہ پڑھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14376]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14376، ترقيم محمد عوامة 14031)