☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو شخص طلوع فجر سے پہلے عرفہ پہنچ گیا اس نے وقوف عرفہ کو پا لیا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو شخص طلوع فجر سے پہلے عرفہ پہنچ گیا اس نے وقوف عرفہ کو پا لیا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 13851 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، وَابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، وَابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ أَدْرَكَ عَرَفَةَ قَبْلَ أَنْ يَطْلُعَ الْفَجْرُ فَقَدْ أَدْرَكَ الْحَجَّ , وَمَنْ فَاتَتْهُ عَرَفَةُ فَقَدْ فَاتَهُ الْحَجُّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص طلوع فجر سے قبل عرفہ پہنچ گیا اس نے وقوف عرفہ کو پا لیا، اور جس نے وقوف عرفہ کو فوت کردیا اس کا حج فوت ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14189]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14189، ترقيم محمد عوامة 13851)
حدیث نمبر: 13852 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصٌ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى , عَنْ نَافِعٍ , عَنِ ابْنِ عُمَرَ مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14190]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14190، ترقيم محمد عوامة 13852)
حدیث نمبر: 13853 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَابْنِ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَابْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَا: " مَنْ وَطِئَ عَرَفَةَ بِلَيْلٍ فَقَدْ أَدْرَكَ الْحَجَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن زبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص رات کے وقت میں عرفہ پہنچ گیا اس نے حج کو پا لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14191]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14191، ترقيم محمد عوامة 13853)
حدیث نمبر: 13854 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " مَنْ وَقَفَ بِعَرَفَاتٍ بِلَيْلٍ فَقَدْ أَدْرَكَ الْحَجَّ إِنِ اتَّقَى وَبَرَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص رات میں عرفہ ٹھہرا اس نے حج پا لیا اگر وہ تقوی اور نیکی اختیار کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14192]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14192، ترقيم محمد عوامة 13854)
حدیث نمبر: 13855 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: " إذَا وَقَفَ الرَّجُلُ بِعَرَفَةَ بِلَيْلٍ فَقَدْ تَمَّ حَجُّهُ , وَإِنْ لَمْ يُدْرِكِ النَّاسَ بِجَمْعٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم بن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جو شخص رات میں عرفہ میں قیام کرے اس کا حج مکمل ہوگیا اگرچہ وہ لوگوں کی جماعت (مجمع) کو نہ پائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14193]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14193، ترقيم محمد عوامة 13855)
حدیث نمبر: 13856 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، وَعَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، وَسَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالُوا: " إذَا وَقَفَ بِعَرَفَاتٍ فَقَدْ أَدْرَكَ الْحَجَّ , وَإِنْ لَمْ يُدْرِكِ النَّاسَ بِجَمْعٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب، حضرت سلیمان بن یسار، حضرت عطاء اور حضرت سالم سے بھی اسی طرح منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14194]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14194، ترقيم محمد عوامة 13856)
حدیث نمبر: 13857 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ بَكْرٍ، عَنْ سَالِمٍ، قَالَ: " مَنْ وَقَفَ بِعَرَفَةَ فَقَدْ أَدْرَكَ الْحَجَّ , وَإِنْ لَمْ يُدْرِكِ النَّاسَ بِجَمْعٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم بن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جو شخص رات میں عرفہ میں قیام کرے اس کا حج مکمل ہوگیا اگرچہ وہ لوگوں کی جماعت (مجمع) کو نہ پائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14195]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14195، ترقيم محمد عوامة 13857)
حدیث نمبر: 13858 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: " مَنْ وَقَفَ بِعَرَفَةَ بِلَيْلٍ قَبْلَ أَنْ يَطْلُعَ الْفَجْرُ فَقَدْ أَدْرَكَ الْحَجَّ , وَمَنْ لَا فَقَدْ فَاتَهُ , فَلْيَطُفْ بِالْبَيْتِ , وَلْيَسْعَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ , وَيَحْلِقُ رَأْسَهُ , وَيُحِلُّ , وَيَحُجُّ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ , وَيُهْدِي , فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ وَسَبْعَةٍ إذَا رَجَعَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ جس شخص نے طلوع فجر سے قبل عرفہ میں قیام کرلیا اس نے حج کو پا لیا اور جو شخص نہ کرسکا اس کا حج فوت ہوگیا، اس کو چاہئے کہ بیت اللہ کا طواف کرے اور صفا ومروہ کی سعی کرے اور حلق کروا کر احرام کھول دے اور آئندہ سال دوبارہ حج کرے اور قربانی کرے اگر قربانی نہ کرسکے تو تین روزے ایام حج میں اور سات روزے واپس گھر جا کر رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14196]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14196، ترقيم محمد عوامة 13858)
حدیث نمبر: 13859 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وَعَطَاءٍ، أنهما قَالَا: " إذَا وَقَفَ الرَّجُلُ بِعَرَفَاتٍ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ لَيْلَةَ النَّحْرِ فَقَدْ أَدْرَكَ الْحَجَّ , وَإِنْ لَمْ يُدْرِكِ النَّاسَ بِجَمْعٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جو شخص طلوع فجر سے قبل وقوف عرفہ کو پالے اس نے حج کو پا لیا اگرچہ وہ عرفہ میں لوگوں کی جماعت کو نہ پائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14197]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14197، ترقيم محمد عوامة 13859)
حدیث نمبر: 13860 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " مَنْ فَاتَتْهُ عَرَفَةُ أَوْ جَمْعٌ فَاتَهُ الْحَجُّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جس شخص نے عرفہ یا جماعت کو نہ پایا اس کا حج فوت ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14198]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14198، ترقيم محمد عوامة 13860)
حدیث نمبر: 13861 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " مَنْ أَدْرَكَ عَرَفَةَ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ فَقَدْ أَدْرَكَ الْحَجَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ جو شخص طلوع فجر سے قبل وقوف عرفہ کو پالے اس نے حج کو پا لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14199]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14199، ترقيم محمد عوامة 13861)
حدیث نمبر: 13862 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، الشَّعْبِيِّ ، عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسٍ الطَّائِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسٍ الطَّائِيِّ ، أَنَّهُ حَجَّ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يُدْرِكِ النَّاسَ إلَّا وَهُمْ بِجَمْعٍ , قَالَ: فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتْعَبْتُ نَفْسِي وَأَنْصَبْتُ رَاحِلَتِي , وَاللَّهِ مَا تَرَكْتُ جَبَلًا مِنَ الْجِبَالِ إلَّا وَقَدْ وَقَفْتُ عَلَيْهِ , فَهَلْ لِي مِنْ حَجٍّ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ صَلَّى مَعَنَا هَذِهِ الصَّلَاةَ , وَقَدْ أَفَاضَ قَبْلَ ذَلِكَ مِنْ عَرَفَاتٍ لَيْلًا أَوْ نَهَارًا فَقَدْ قَضَى تَفَثَهُ , وَتَمَّ حَجُّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ بن مضرس الطائی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں حج کیا، وہ لوگوں کو نہ پا سکے مگر جبکہ وہ مزدلفہ میں تھے، پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! میں نے اپنے نفس کی پیروی کی اور اپنی سواری کو تھکا دیا، اور اللہ کی قسم میں نے کوئی پہاڑی نہیں چھوڑی مگر اس پر قیام کیا، کیا میرا حج مکمل ہوگیا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے ہمارے ساتھ یہ نماز ادا کی اور عرفات سے منیٰ کی طرف چلا اس سے پہلے دن یا رات میں تحقیق اس کی گندگی دور ہوگئی اور اس کا حج مکمل ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14200]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14200، ترقيم محمد عوامة 13862)
حدیث نمبر: 13863 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، بُكَيْرِ بْنِ عَطَاءٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْمُرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْمُرَ ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ وَاقِفٌ بِعَرَفَةَ , وَأَتَاهُ أُنَاسٌ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ , فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ الْحَجُّ؟ قَالَ: " الْحَجُّ عَرَفَةُ , فَمَنْ جَاءَ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ لَيْلَةَ جَمْعٍ، فَقَدْ تَمَّ حَجُّهُ , مِنًى ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ , فَمَنْ تَعَجَّلَ فِي يَوْمَيْنِ فَلَا إثْمَ عَلَيْهِ , وَمَنْ تَأَخَّرَ فَلَا إثْمَ عَلَيْهِ" , ثُمَّ أَرْدَفَ رَجُلًا خَلْفَهُ يُنَادِي بِهِنَّ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن یعمر سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے سنا جب کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عرفہ میں مقیم تھے، اور اھل مکہ میں سے لوگ آپ کی خدمت میں حاضر ہو رہے تھے، انھوں نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! حج کیسے ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حج وقوف عرفہ کا نام ہے، پس جو شخص طلوع فجر سے قبل جماعت والی رات میں عرفہ آیا اس کا حج مکمل ہوگیا، منیٰ میں تین دن ہیں، پس جس نے دو دنوں سے جلدی کی اس پر کوئی گناہ نہیں، اور جس نے تاخیر کی اس پر بھی کوئی گناہ نہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو اپنا ردیف بنایا جو ان کلمات کی آواز لگا رہا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14201]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14201، ترقيم محمد عوامة 13863)