☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص نذر مانے کہ وہ پیدل بیت اللہ جائے گا، پھر وہ کچھ سفر طے کر کے عاجز آ جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← کوئی شخص نذر مانے کہ وہ پیدل بیت اللہ جائے گا، پھر وہ کچھ سفر طے کر کے عاجز آ جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 13751 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، وَيَزِيدُ ، حُمَيْدٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ , وَيَزِيدُ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ بڑی مشکل سے دو آدمیوں کے سہارے چل رہا ہے، یزید راوی فرماتے ہیں کہ وہ اپنے دو بیٹوں کے سہارے چل رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: یہ کیا ہے؟ صحابہ کرام نے عرض کیا کہ اس شخص نے نذر مانی ہے کہ وہ پیدل بیت اللہ جائے گا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ اس شخص کو اس طرح کی تکلیف میں مبتلا کرنے سے بےنیاز ہے جاؤ اس کو کہو کہ سوار ہو کر جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14085]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14085، ترقيم محمد عوامة 13751)
حدیث نمبر: 13752 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ ، وَابْنُ فُضَيْلٍ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ ، أَبِي سَعِيدٍ الرُّعَيْنِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ ، عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، وَابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الرُّعَيْنِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ: نَذَرَتْ أُخْتِي أَنْ تَمْشِيَ إلَى بَيْتِ اللَّهِ حَافِيَةً غَيْرَ مُخْتَمِرَةٍ , فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" مُرْ أُخْتَكَ فَلْتَخْتَمِرْ , وَلْتَرْكَبْ , وَلْتَصُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ بن عامر الجھنی سے مروی ہے کہ میری بہن نے نذر مانی کہ وہ پیدل برہنہ سر بیت اللہ جائے گی، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے متعلق دریافت فرمایا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنی بہن سے کہو کہ چادر اوڑھ کر سوار ہو کر جائے اور تین روزے رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14088]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14088، ترقيم محمد عوامة 13752)
حدیث نمبر: 13753 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَلِيٍّ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص نذر مانے کہ وہ پیدل بیت اللہ جائے گا، پھر وہ عاجز آجائے اور نہ جاسکے تو اس کو چاہئے کہ ایک اونٹ قربانی کے لیے روانہ کر دے اور خود سوار ہو کر جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14089]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14089، ترقيم محمد عوامة 13753)
حدیث نمبر: 13754 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي رَجُلٍ مَشَى نِصْفَ الطَّرِيقِ فِي نَذْرٍ ثُمَّ رَكِبَ , قَالَ:" يُجِئُ مِنْ قَابِلٍ فَيَرْكَبُ مَا مَشَى وَيَمْشِي مَا رَكِبَ , وَيَنْحَرُ بَدَنَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو نذر مانے پھر آدھا راستہ چلنے کے بعد سوار ہوجائے تو وہ آئندہ سال پھر آئے اور جتنا وہ پیدل چلا تھا وہ راستہ سوار ہو کر طے کرے اور جو راستہ اس نے سوار ہو کر طے کیا تھا وہ پیدل طے کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14091]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14091، ترقيم محمد عوامة 13754)
حدیث نمبر: 13755 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي رَجُلٍ نَذَرَ أَنْ يَحُجَّ مَاشِيًا , قَالَ:" يَمْشِي حَتَّى إذَا أَعْيَا رَكِبَ وَأَهْدَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس شخص کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں جو پیدل حج کرنے کی نذر مانے، تو وہ پیدل چلتا رہے پھر جب وہ تھک جائے تو سوار ہوجائے اور قربانی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14092]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14092، ترقيم محمد عوامة 13755)
حدیث نمبر: 13756 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " يَمْشِي , فَإِنِ انْقَطَعَ رَكِبَ وَأَهْدَى بَدَنَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ پہلے تو وہ پیدل چلے لیکن وہ عاجز آجائے تو سوار ہوجائے اور اونٹ کی قربانی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14093]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14093، ترقيم محمد عوامة 13756)
حدیث نمبر: 13757 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنِ الْأَجْلَحِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ الْبَجَلِيِّ، قَالَ: كُنْتُ تَحْتَ مِنْبَرِ ابْنِ الزُّبَيْرِ وَهُوَ عَلَيْهِ، فَجَاءَ رَجُلٌ وَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ , إنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَحُجَّ مَاشِيًا حَتَّى إذَا كَانَ كَذَا وَكَذَا، خَشِيتُ أَنْ يَفُوتَنِي الْحَجُّ، فَرَكِبْتُ , قَالَ:" لَا خَطَأَ عَلَيْكَ , ارْجِعْ عَامَ قَابِلٍ فَامْشِ مَا رَكِبْتَ , وَارْكَبْ مَا مَشَيْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن سعید البجلی فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن زبیر کے پاس بیٹھا ہوا تھا آپ منبر پر تشریف فرما تھے، ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ اے امیرالمؤمنین! میں نے پیدل حج کرنے کی نذر مانی تھی، جب میں نے اتنا اتنا سفر پیدل طے کیا تو مجھے خوف ہوا کہ کہیں مجھ سے حج قضا ہی نہ ہوجائے تو میں سوار ہوگیا، آپ نے ارشاد فرمایا: تجھ پر کوئی گناہ نہیں ہے، آئندہ سال دوبارہ حج کرو اور جتنا سوار ہو کر سفر کیا ہے وہ پیدل کرلینا اور جتنا پیدل کیا ہے وہ سوار ہو کر کرلینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14094]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14094، ترقيم محمد عوامة 13757)
حدیث نمبر: 13758 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ عَطَاءٍ: فِي رَجُلٍ جَعَلَ عَلَيْهِ الْمَشْيَ، فَمَشَى بَعْضَ الطَّرِيقِ وَرَكِبَ بَعْضًا , فَقَالَ:" يَنْظُرُ مَا رَكِبَ ثُمَّ يُقَوِّمُ جَزَاءَهُ , فَإِنْ بَلَغَ بَدَنَةً اشْتَرَاهَا وَأَهْدَاهَا، قَالَ: فَإِنْ لَمْ تَبْلُغْ تَصَدَّقَ بِهِ عَلَى الْمَسَاكِينِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو نذر مانے کہ وہ پیدل حج کرے گا، پھر وہ کچھ سفر پیدل کرنے کے بعد سوار ہوجائے تو وہ اندازہ لگائے جو سفر اس نے سوار ہو کر کیا اس کی جزاء (قیمت) کیا ہے، اگر وہ اونٹ کی قیمت تک پہنچ جائے تو اونٹ خرید کر قربان کر دے، اور اگر اس مال کی قیمت اونٹ کی قیمت تک نہ پہنچے تو وہ مساکین پر صدقہ کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14095]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14095، ترقيم محمد عوامة 13758)
حدیث نمبر: 13759 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ يَزِيدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ يَقُولُ:" يَرْكَبُ وَيُهْدِي بَدَنَةً"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن عبد اللہ بن قسیط فرماتے ہیں کہ وہ سوار ہوجائے اور اونٹ کی قربانی کرے، اور حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ جب آئندہ سال آئے تو جتنا سفر سوار ہو کر طے کیا تھا وہ پیدل کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14096]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14096، ترقيم محمد عوامة 13759)
حدیث نمبر: 13760 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَعَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ أُذَيْنَةَ، قَالَ مَالِكٌ: جَدَّتَهُ , وَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ: أُمَّهُ جَعَلَتْ عَلَيْهَا الْمَشْيَ، فَمَشَتْ حَتَّى إذَا انْتَهَتْ إلَى السُّقْيَا عَجَزَتْ , فَسُئِلَ ابْنَ عُمَرَ , فَقَالَ:" مُرُوهَا أَنْ تَعُودَ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ , فَتَمْشِي مِنْ حَيْثُ عَجَزَتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ کی والدہ محترمہ نے پیدل حج کرنے کی نذر مانی، پھر جب وہ پیدل سفر کر کے مقام سقیاء تک پہنچی تو مزید پیدل سفر سے عاجز آگئیں، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اس کے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ نے فرمایا: اس کو کہو کہ وہ آئندہ سال پھر آئے اور جہاں سے وہ پیدل چلنے سے عاجز آئی تھی وہاں سے پیدل چل کر آگے کا سفر کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14098]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14098، ترقيم محمد عوامة 13760)
حدیث نمبر: 13761 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي مَرْزُوقٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " أَيُّمَا امْرَأَةٍ جَعَلَتْ عَلَيْهَا الْمَشْيَ إلَى الْبَيْتِ، فَلَمْ تَسْتَطِعْ فَلْتَرْكَبْ , وَلِتُهْدِ بَدَنَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جو خاتون بھی یہ نذر مانے کہ وہ پیدل حج کرے گی پھر وہ پیدل چلنے کی طاقت نہ رکھے تو اس کو چاہئے کہ سوار ہوجائے اور اونٹ کی قربانی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14099]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14099، ترقيم محمد عوامة 13761)