☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يقول: هو محرم بحجة، متى يجب عليه الحج؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الحج← في الرجل يقول: هو محرم بحجة، متى يجب عليه الحج؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 4
Hadith No.: 13721 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: إذَا قَالَ: " يَوْمَ يَفْعَلُ كَذَا وَكَذَا فَهُوَ مُحْرِمٌ بِحَجَّةٍ، قَالَ: إنْ حَنِثَ فَهُوَ مُحْرِمٌ , وَإِنْ قَالَ: إنْ فَعَلْتَ كَذَا وَكَذَا فَأَنَا مُحْرِمٌ بِحَجَّةٍ , فَدَخَلَ شَوَّالٌ فَهُوَ مُحْرِمٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر یوں قسم کھائے کہ جس دن فلاں فلاں کام کیا تو وہ حج کے احرام کے ساتھ محرم ہے، تو جب وہ حانث ہوگا تو محرم بن جائے گا اور اگر وہ یوں قسم اٹھائے کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام کیا تو میں حج کے احرام کے ساتھ محرم ہوں اور شوال کا مہینہ داخل ہوچکا ہے تو وہ محرم شمار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14053]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14053، ترقيم محمد عوامة 13721)
Hadith No.: 13722 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: إذَا قَالَ: " إنْ فَعَلْتَ كَذَا وَكَذَا فَأَنَا مُحْرِمٌ بِحَجَّةٍ , قَالَ:" يَحُجُّ مَعَ النَّاسِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص یوں کہے کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام کیے تو میں حج کے احرام کے ساتھ محرم ہوں تو وہ لوگوں کے ساتھ حج کرے گا (حانث ہونے کے بعد)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14054]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14054، ترقيم محمد عوامة 13722)
Hadith No.: 13723 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ نَحْوًا مِنْ حَدِيثِ مُجَالِدٍ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14055]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14055، ترقيم محمد عوامة 13723)
Hadith No.: 13724 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحُكْمِ، فِي الرَّجُلُ يَقُولُ:" يَوْمَ يَفْعَلُ كَذَا وَكَذَا فَهُوَ يَوْمَئِذٍ مُحْرِمٌ بِحَجَّةٍ ,فَإِنْ حَنِثَ فَهُوَ يَوْمَئِذٍ مُحْرِمٌ بِحَجَّةٍ. وَإِنْ قَالَ: إِنْ لَمْ أَفْعَلْ كَذَا وَكَذَا فَأَنَا مُحْرِمٌ بَحَجَّةٍ، قَالَ:" إذَا حَجَّ مَعَ النَّاسِ أَجْزَأَ عَنْهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص یوں کہے کہ جس دن میں نے فلاں کام کیا اس دن میں حج کے احرام کے ساتھ محرم ہوں، پھر اگر وہ حانث ہوگیا تو اسی دن وہ حج کے احرام کے ساتھ محرم شمار ہوگا اور اگر وہ یوں کہے کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام نہ کیے تو میں حج کے احرام کے ساتھ محرم ہوں گا، تو اگر وہ حانث ہونے کے بعد لوگوں کے ساتھ حج کرے تو کافی ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14056]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14056، ترقيم محمد عوامة 13724)