☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات نے بغیر احرام کے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جن حضرات نے بغیر احرام کے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 13700 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنَّهُ أَقَامَ بِمَكَّةَ ثُمَّ خَرَجَ يُرِيدُ الْمَدِينَةَ , حَتَّى إذَا كَانَ بِقَدِيدٍ، بَلَغَهُ أَنَّ جَيْشًا مِنْ جُيُوشِ الْفِتْنَةِ دَخَلُوا الْمَدِينَةَ , فَكَرِهَ أَنْ يَدْخُلَ عَلَيْهِمْ , فَرَجَعَ إلَى مَكَّةَ فَدَخَلَهَا بِغَيْرِ إحْرَامٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما مکہ مکرمہ میں مقیم تھے پھر آپ مدینہ منورہ جانے کی نیت سے مکہ سے نکلے، جب مقام قدید پر پہنچے تو آپ کو خبر ملی کہ مدینہ فتنہ پھیلانے والا لشکر داخل ہوا ہے، تو آپ نے مدینہ منورہ ان کے پاس جانے کو ناپسند کیا اور آپ بغیر احرام مکہ میں داخل ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14029]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14029، ترقيم محمد عوامة 13700)
حدیث نمبر: 13701 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ، عَنْ جَعْفَرٍ، قَالَ: " خَرَجَ أَبِيٌّ وَعَمْرُو بْنُ دِينَارٍ إلَى أَرْضِهِمَا خَارِجَةً عَنِ الْحَرَمِ , ثُمَّ دَخَلَا مَكَّةَ بِغَيْرِ إحْرَامٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر فرماتے ہیں کہ میرے والد اور حضرت عمرو بن دینار حرم سے باہر اپنی زمینوں پر تشریف لے گئے پھر بغیر احرام کے مکہ میں واپس تشریف لے آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14030]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14030، ترقيم محمد عوامة 13701)
حدیث نمبر: 13702 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ:" لَا بَأْسَ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں بغیر احرام کے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14031]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14031، ترقيم محمد عوامة 13702)