☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص چھ یا پانچ کنکریاں مارے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← کوئی شخص چھ یا پانچ کنکریاں مارے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 13613 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ قَالَ: " مَا أُبَالِي رَمَيْتُ الْجِمَارَ بِسِتٍّ أَوْ بِسَبْعٍ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ مجھے اس بات کی پرواہ نہیں ہے کہ میں جمرات کی رمی چھ کنکریوں سے کروں یا سات سے کروں اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ ہم لوگ جاہلیت میں بھی سات کنکریوں سے رمی کرتے تھے اور اسلام میں بھی سات سے کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13933]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13933، ترقيم محمد عوامة 13613)
حدیث نمبر: 13614 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ ," فِيمَنْ رَمَى سِتًّا، قَالَ طَاوُسٌ: يَتَصَدَّقُ بِشَيْءٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو چھ کنکریوں سے رمی کرے وہ کوئی چیز صدقہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13935]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13935، ترقيم محمد عوامة 13614)
حدیث نمبر: 13615 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، قَالَ:" لَيْسَ عَلَيْهِ شَيْءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں اس پر کچھ بھی لازم نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13936]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13936، ترقيم محمد عوامة 13615)
حدیث نمبر: 13616 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً عَنْ " رَجُلٍ رَمَى بِخَمْسِ حَصَيَاتٍ , قَالَ: يَرْمِي بِمَا بَقِيَ , إلَّا أَنْ يَكُونَ ذَهَبَتْ أَيَّامُ التَّشْرِيقِ فَإِنْ كَانَتْ ذَهَبَتْ أَيَّامُ التَّشْرِيقِ أَهْرَاقَ لِذَلِكَ دَمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ اگر کوئی شخص پانچ کنکریوں سے رمی کرے؟ آپ نے فرمایا اگر ایام تشریق نہیں گذرے تو باقی کنکریاں بھی مار لے اور اگر ایام تشریق گذر گئے ہیں تو ان پر دم ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13937]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13937، ترقيم محمد عوامة 13616)
حدیث نمبر: 13617 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي الرَّجُلِ يَرْمِي الْجِمَارَ بِسِتٍّ؟ قال: يَسْتَأْنِفُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص جمرات کی رمی چھ کنکریوں سے کرے تو اس کو چاہئے کہ رمی دوبارہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13938]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13938، ترقيم محمد عوامة 13617)