☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عورت کو طواف کے تین چکر لگانے کے بعد اگر حیض آ جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← عورت کو طواف کے تین چکر لگانے کے بعد اگر حیض آ جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 13598 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي الْمَرْأَةِ إذَا حَاضَتْ بَعْدَمَا تَطُوفُ بِالْبَيْتِ أَشْوَاطًا:" فَإِنَّهَا تُقِيمُ حَتَّى تَطْهُرَ , وَتَسْتَقْبِلَ الطَّوَافَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری اس عورت کے متعلق فرماتے ہیں جس کو طواف کے کچھ چکر لگانے کے بعد حیض آجائے تو وہ ٹھہری رہے جب حیض کے ایام ختم ہوجائیں تو دوبارہ نئے سرے سے طواف کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13918]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13918، ترقيم محمد عوامة 13598)
حدیث نمبر: 13599 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إذَا طَافَتِ الْمَرْأَةُ ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ فَصَاعِدًا، ثُمَّ حَاضَتْ، أَجْزَأَ عَنْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ عورت تین یا اس سے زیادہ چکر لگانے کے بعد اس کو اگر حیض آجائے تو اس کے لیے کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13919]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13919، ترقيم محمد عوامة 13599)
حدیث نمبر: 13600 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ قَالَ: فِي " الْمَرْأَةِ تَطُوفُ ثَلَاثَةَ أَشْوَاطٍ ثُمَّ تَحِيضُ؟ قَالَ: تُعْتَدُّ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اس عورت کے متعلق فرماتے ہیں جس کو طواف کے تین چکر لگانے کے بعد حیض آجائے تو اس کی طرف سے شمار کیے جائیں گے وہ چکر جو وہ لگا چکی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13920]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13920، ترقيم محمد عوامة 13600)
حدیث نمبر: 13601 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ إِيَاسٍ، قَالَ: سَأَلْتُ إبْرَاهِيمَ عَنْ " رَجُلٍ طَافَ بِالْبَيْتِ فَبَقِيَ عَلَيْهِ مِنْ طَوَافِهِ فَأَحْدَثَ , أَوِ امْرَأَةٍ طَافَتْ فَحَاضَتْ , وَقَدْ بَقِيَ عَلَيْهَا مِنْ طَوَافِهَا مِنْ أَيْنَ تَسْتَقْبِلُ؟ قَالَ: مِنْ حَيْثُ حَاضَتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے دریافت کیا گیا کہ آدمی طواف کر رہا تھا اور ابھی کچھ چکر باقی ہوں اور اس کو حدث لاحق ہوجائے یا عورت کو دوران طواف حیض آجائے تو وہ کہاں سے طواف کی دوبارہ ابتداء کریں آپ نے فرمایا چکروں کے بعد حدث یا حیض لاحق ہوا ہے اس کے بعد سے شروع کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13921]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13921، ترقيم محمد عوامة 13601)
حدیث نمبر: 13602 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " تَسْتَقْبِلُ الطَّوَافَ أَحَبُّ إلَيَّ , وَإِنْ فَعَلَتْ فَلَا بَأْسَ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک دوبارہ نئے سرے سے طواف کرنا زیادہ پسندیدہ ہے اور اگر وہ اسی پر بناء کرے تو بھی کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13922]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13922، ترقيم محمد عوامة 13602)