☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جمرہ کی رمی کہاں سے کی جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جمرہ کی رمی کہاں سے کی جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 13593 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ: رَأَيْتُ الْقَاسِمَ وَسَالِمًا وَنَافِعًا " يَرْمُونَ مِنَ الشَّجَرَةِ" , فَأَمَّا الْقَاسِمُ فَكَانَ يَقُومُ بَيْنَهَا وَبَيْنَ مَكَّةَ، يَجْعَلُ مَكَّةَ خَلْفَ ظَهْرِهِ مُسْتَقْبِلَهَا , وَأَمَّا سَالِمٌ وَنَافِعٌ، فَكَانَا يَقُومَانِ أَدْنَى مِنْ مَقَامِهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم حضرت سالم اور حضرت نافع کو جمرہ کی رمی کرتے ہوئے دیکھا، حضرت قاسم رمی کرتے وقت جمرہ اور مکہ کے درمیان کھڑے ہوجاتے، مکہ کو پشت کی طرف رکھتے اور جمرہ کو اپنے سامنے اور حضرت سالم اور حیضرت نافع اس کے بالکل قریب جا کر کھڑے ہوتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13913]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13913، ترقيم محمد عوامة 13593)
حدیث نمبر: 13594 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ سُلَيْمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ أَيْنَ " أَرْمِي مِنَ الشَّجَرَةِ؟ قَالَ: أَصْلَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت براء بن سلیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے دریافت کیا کہاں سے رمی کروں؟ آپ نے فرمایا: اس کے قریب جا کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13914]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13914، ترقيم محمد عوامة 13594)
حدیث نمبر: 13595 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَزْهَرُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: رَأَيْتُ الْقَاسِمَ " اسْتَقْبَلَهَا فَرَمَى سَاقَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کو دیکھا آپ نے جمرہ کی طرف رخ کیا اور اس کی جڑوں (نیچے کی طرف) رمی کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13915]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13915، ترقيم محمد عوامة 13595)
حدیث نمبر: 13596 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ " كَانَ يَبْدَأُ فَيَرْمِي رَأْسَ الْجَمْرَةِ الْأُولَى , وَيَرْمِي الْوُسْطَى. يَرْمِي رَأْسَهَا , وَيَرْمِي الْعَقَبَةَ حَيْثُ دَنَا مِنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام سے مروی ہے کہ ان کے والد محترم رمی کی ابتداء کرتے تو پہلے جمرہ کے اوپر کی طرف سے، دوسرے جمرہ کے بھی اوپر کی طرف سے کرتے اور عقبہ کی رمی جتنے قریب ہوسکتے قریب ہو کر کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13916]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13916، ترقيم محمد عوامة 13596)
حدیث نمبر: 13597 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: " إذَا جَاوَزَ الشَّجَرَةَ رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ مِنْ تَحْتِ غُصْنٍ مِنْ أَغْصَانِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن اسود فرماتے ہیں کہ جب درخت سے آگے نکل جاؤ تو جمرہ عقبہ کی رمی اس کے ٹہنی کے نیچے سے کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13917]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13917، ترقيم محمد عوامة 13597)