☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يهل بالحج فيحصر ما عليه
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الحج← في الرجل يهل بالحج فيحصر ما عليه
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 12
Hadith No.: 13229 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، وابْنُ عُلَيَّةَ ، حَجَّاجِ بْنِ أَبِي عُثْمَانَ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عِكْرِمَةَ ، الْحَجَّاجِ بْنِ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، وابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ حَجَّ فَكُسِرَ أَوْ عَرَجَ أَحَلَّ , وَعَلَيْهِ الْحَجُّ" فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِأَبِي هُرَيْرَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ , فَقَالَا: صَدَقَ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حجاج بن عمرو الانصاری فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جو شخص حج کا ارادہ کرے (اور احرام باندھ لے) پھر اس کی ٹانگ وغیرہ ٹوٹ جائے یا وہ لنگڑا ہوجائے تو وہ احرام کھول دے اس پر حج کی قضاء ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے سامنے اس حدیث کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: اس نے سچ کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13530]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13530، ترقيم محمد عوامة 13229)
Hadith No.: 13230 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " أَمَرَ اللَّهُ بِالْقِصَاصِ أَفَيَأْخُذُ مِنْكُمُ الْعُدْوَانَ حَجٌّ وَعُمْرَةٌ بِعُمْرَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے برابری کا حکم فرمایا ہے، کیا وہ تم سے زیادہ وصول کرے گا؟ حج کے بدلے حج اور عمرہ کے بدلے عمرہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13531]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13531، ترقيم محمد عوامة 13230)
Hadith No.: 13231 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " إذَا أَهَلَّ الرَّجُلُ بِالْحَجِّ فَأُحْصِرَ فَلْيَبْعَثْ بِهَدْيِهِ , فَإِنْ مَضَى جَعَلَهَا عُمْرَةً وَعَلَيْهِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ وَلَا هَدْيَ عَلَيْهِ , وَإِنْ هُوَ أَخَّرَ ذَلِكَ حَتَّى يَحُجَّ فَعَلَيْهِ حَجَّةٌ وَعُمْرَةٌ , وَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ , فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ آخِرُهَا يَوْمُ عَرَفَةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص حج کا احرام باندھے پھر وہ محصور ہوجائے تو اس پر ھدی ہے، پھر اگر اس کے لیے وقت نکل آئے تو اس کو عمرہ بنا لے اور آئندہ حج کرے لیکن اس پر قربانی نہیں ہے اور اگر وہ اس کو مؤخر کر دے یہاں تک کہ حج ہوجائے تو اس پر آئندہ سال حج اور عمرہ دونوں ہیں اور جو ھدی اس کو میسر ہو اور اگر وہ ھدی نہ پائے تو تین روزے اس طرح رکھے کہ آخری روزہ یوم عرفہ میں ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13532]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13532، ترقيم محمد عوامة 13231)
Hadith No.: 13232 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: سَأَلَنِي عَنْ ذَلِكَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ فَأَخْبَرْتُهُ , فَقَالَ بِيَدِهِ هَكَذَا , وَعَقَدَ ثَلَاثِينَ: هَكَذَا، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مجھ سے اس کے متعلق حضرت سعید بن جبیر نے سوال کیا؟ میں نے ان کو خبر دی، پھر اپنے ہاتھ کے ساتھ اس طرح فرمایا اور انگوٹھے کے سر کو شہادت کی انگلی کے سرے پر رکھا جس طرح کنکری وغیرہ پھینکی جاتی ہے، اسی طرح حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13533]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13533، ترقيم محمد عوامة 13232)
Hadith No.: 13233 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سُوَيْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ يَخْطُبُ , فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ وَاللَّهِ " مَا التَّمَتُّعُ بِالْعُمْرَةِ إلَى الْحَجِّ كَمَا تَقُولُونَ , وَلَكِنْ إنَّمَا التَّمَتُّعُ بِالْعُمْرَةِ إلَى الْحَجِّ أَنْ يُهِلَّ الرَّجُلُ , فَيُحْصَرُ إمَّا مَرَضٌ أَوْ أَمْرٌ يَحْبِسُهُ حَتَّى تَذْهَبَ أَيَّامُ الْحَجِّ فَيَقْدَمُ فَيَجْعَلُهَا عُمْرَةً , وَيَتَمَتَّعُ بِحِجَّةٍ إلَى الْعَامِ الْمُقْبِلِ وَيُهْدِي وَيَحُجُّ , فَهَذَا التَّمَتُّعُ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن زبیر نے خطبہ ارشاد فرمایا: اے لوگو! اللہ کی قسم حج کا عمرہ کے ساتھ تمتع اس طرح نہیں ہے جس طرح تم لوگ کہتے ہو، بلکہ حج کا عمرہ کے ساتھ تمتع اس طرح ہوتا ہے کہ کوئی شخص حج کا احرام باندھے پھر اس کو مرض یا کوئی چیز محصور کر دے یہاں تک کہ ایام حج گذر جائیں پھر وہ آئے اور اس حج کو عمرہ میں تبدیل کرے اور آئندہ سال حج تمتع کرے اور ھدی بھی بھیجے (قربانی کرے) یہ ہے حج کا عمرہ کے ساتھ تمتع کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13534]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13534، ترقيم محمد عوامة 13233)
Hadith No.: 13234 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ،
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مسلمان پر اس کے گھوڑے اور غلام کی زکوٰۃ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13535]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13535، ترقيم محمد عوامة 13234)
Hadith No.: 13235 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ مِثْلَهُ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے اسی طرح منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13537]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13537، ترقيم محمد عوامة 13235)
Hadith No.: 13236 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ ابْنِ شُبْرُمَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ:" عَلَيْهِ الْحَجُّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اس پر آئندہ سال صرف حج ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13538]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13538، ترقيم محمد عوامة 13236)
Hadith No.: 13237 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، أَنَّ عَطَاءً، قَالَ: " إنْ كَانَ عَلَيْهِ حَجٌّ فَعَلَيْهِ أَنْ يَصِلَ إلَى الْبَيْتِ لِحَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ , وَإِنْ كَانَ لَمْ يَحُجَّ فَعَلَيْهِ الْحَجُّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر وہ حج کا ارادہ کرے تو اس پر لازم ہے کہ وہ حج یا عمرہ کے ساتھ بیت اللہ کی طرف جائے اور اگر وہ حج نہ کرسکے تو اس پر آئندہ سال حج ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13539]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13539، ترقيم محمد عوامة 13237)
Hadith No.: 13238 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: كَانَ مُحَمَّدٌ يَقُولُ: " إذَا افْتَرَضَ الرَّجُلُ الْحَجَّ فَأَصَابَهُ حَصْرٌ فَإِنَّهُ يَبْعَثُ بِهَدْيِهِ , فَإِذَا بَلَغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ حَلَّ مِنْ أَشْيَاءَ وَحُرِّمَ مِنْ أُخْرَى , فَإِذَا كَانَ عَامُ قَابِلٍ أَهَلَّ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ , فَإِنْ جَمَعَ بَيْنَهُمَا فَعَلَيْهِ الْهَدْيُ , وَإِنْ شَاءَ أَقَامَ حَتَّى يَبْرَأَ , فَيَمْضِي مِنْ وَجْهِهِ فَيَطُوفُ بِالْبَيْتِ , فَتَكْفِي عَنْهُ الْعُمْرَةُ وَعَلَيْهِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ کوئی شخص اپنے اوپر حج لازم کرلے پھر وہ محصور ہوجائے تو ھدی کا جانور بھیجے گا، پھر جب قربانی کا جانور اپنے مقام تک پہنچ جائے تو وہ کچھ اشیاء سے حلال ہوجائے گا، اور کچھ سے محرم رہے گا، پھر جب آئندہ سال آئے تو وہ حج وعمرہ دونوں کا احرام باندھے گا، اور اگر دونوں کو جمع کرے تو اس پر قربانی بھی ہے، اور اگر وہ چاہے تو جب محصور ہو تو کچھ انتظار کرے پھر جب محصور ہونا ختم ہوجائے تو بیت اللہ جا کر عمرہ کرے اور آئندہ سال صرف عمرہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13540]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13540، ترقيم محمد عوامة 13238)
Hadith No.: 13239 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: سَأَلْتُ الْقَاسِمَ وَسَالِمًا عَنِ الْمُحْصَرِ فَقَالَا: نَحْوَ قَوْلِ مُحَمَّدٍ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم اور حضرت قاسم سے محصر شخص کے متعلق دریافت کیا؟ آپ دونوں نے بھی حضرت محمد کی طرح جواب ارشاد فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13541]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13541، ترقيم محمد عوامة 13239)
Hadith No.: 13240 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عَبَّاسٍ ، وَابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، أَنّ مَعْبَدَ بْنَ حُزَابَةَ الْمَخْزُومِيَّ صُرِعَ بِطَرِيقِ مَكَّةَ , فَخَرَجَ ابْنُهُ إلَى الْمَاءِ الَّذِي صُرِعَ عَلَيْهِ أَبُوهُ , فَوَجَدَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، وَابْنَ عُمَرَ ، وَمَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ , فَكَلَّمَهُمْ وَذَكَرَ لَهُمْ مَصْرَعَ أَبِيهِ , وَالَّذِي أَصَابَهُ , فَكُلُّهُمْ قَالُوا: " يَتَدَاوَى بِالَّذِي يُصْلِحُهُ , فَإِذَا صَحَّ اعْتَمَرَ فَفَسَخَ عَنْهُ حُرَمَ الْحَجِّ , فَإِذَا أَدْرَكَهُ الْحَجُّ فَعَلَيْهِ الْحَجُّ وَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت معبد بن حزابہ المخزومی کو مکہ کے سفر میں راستہ میں مرگی کا دورہ پڑا، ان کا بیٹا اس چشمے کی طرف گیا جہاں پر اس کے باپ کو دورہ پڑا تھا، اس نے راستہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور مروان بن حکم کو پایا، ان کے سامنے اس کے باپ کے مرگی کے دورے کا ذکر کیا گیا، سب حضرات نے فرمایا: وہ دوا استعمال کرے جس سے وہ ٹھیک ہوجائے، پھر جب ٹھیک ہوجائے تو عمرہ کر کے حج کو ختم کر دے، اور اگر حج کو پالے تو حج کرے اور جو قربانی میسر ہو وہ دیدے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13542]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13542، ترقيم محمد عوامة 13240)