☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات نے حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کی اجازت دی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جن حضرات نے حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کی اجازت دی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 13201 مصنف ابن ابی شیبہ
حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: قَالَ ثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: " اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمُرًا ثَلَاثَةً كُلَّهَا فِي ذِي الْقَعْدَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین عمرے فرمائے اور تینوں عمرے ذی القعدہ کے مہینے میں ادا فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13502]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13502، ترقيم محمد عوامة 13201)
حدیث نمبر: 13202 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي مَعْنٍ، قَالَ: رَأَيْتُ جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ وَأَبَا الْعَالِيَةِ " اعْتَمَرَا فِي الْعَشْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو معن فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید اور حضرت ابو العالیہ کو دیکھا کہ آپ دونوں نے حج کے دس دنوں میں عمرہ ادا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13503]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13503، ترقيم محمد عوامة 13202)
حدیث نمبر: 13203 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو أُسَامَةَ ، الْجَرِيرِيِّ ، يَزِيدَ ، أَخِيهِ ، عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنِ الْجَرِيرِيِّ ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ أَخِيهِ ، قَالَ: قَالَ لِي عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ :" اعْلَمْ إنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَعْمَرَ طَائِفَةٌ مِنْ أَهْلِهِ فِي عَشْرَةِ ذِي الْحِجَّةِ , فَلَمْ يَنْهَ عَنْهُ وَلَمْ يَنْزِلْ نَسْخُهُ" , قَالَ فِي ذَلِكَ قَائِلٌ مَا شَاءَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید اپنے بھائی سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین نے مجھ سے فرمایا: جان لو بیشک رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے گھر والوں کو ذی القعدہ میں عمرہ کروایا، نہ ان کو روکا گیا اور نہ ہی یہ منسوخ کیا گیا اس کے متعلق کہنے والے نے جو چاہا وہ کہہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13504]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13504، ترقيم محمد عوامة 13203)
حدیث نمبر: 13204 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ نُمَيْرٍ ، الْأَعْمَشِ ، مُجَاهِدٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " مَا اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمْرَةً إلَّا شَهِدْتُهَا , وَمَا اعْتَمَرَ إلَّا فِي ذِي الْقَعْدَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جتنے بھی عمرے کیے ہیں، میں آپ کے ساتھ تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمام عمرے ذی القعدہ کے مہینے میں ادا کیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13505]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13505، ترقيم محمد عوامة 13204)
حدیث نمبر: 13205 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ: " الْعُمْرَةُ فِي الْعَشْرِ أَحَبُّ إلَيَّ مِنَ الْعُمْرَةِ بَعْدَ الْحَجِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ ذی الحجہ کے دس دنوں میں عمرہ کرنا مجھے حج کے مہینوں کے بعد عمرہ کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13506]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13506، ترقيم محمد عوامة 13205)