☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حج کے مہینوں میں عمرہ کرنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← حج کے مہینوں میں عمرہ کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 13194 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، قَالَ: سُئِلَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنِ الْعُمْرَةِ فِي أَشْهُرِ الْحَجِّ , فَقَالَ: " الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ لَيْسَ فِيهِنَّ عُمْرَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ سے حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ نے فرمایا: { اَلْحَجُّ اَشْھُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌ} ان میں عمرہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13495]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13495، ترقيم محمد عوامة 13194)
حدیث نمبر: 13195 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: سُئِلَ عَلْقَمَةُ عَنِ " الْعُمْرَةِ فِي أَشْهُرِ الْحَجِّ , فَقَالَ: وَيَفْعَلُ ذَلِكَ أَحَدٌ؟"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ سے حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ نے (تعجب کرتے ہوئے) فرمایا کیا کوئی شخص ایسا بھی کرتا ہے؟! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13496]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13496، ترقيم محمد عوامة 13195)
حدیث نمبر: 13196 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: قُلْتُ لِلْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ: " نَهَى عُمَرُ عَنِ الْعُمْرَةِ فِي أَشْهُرِ الْحَجِّ" فَتَلَكَّأَ وَقَالَ: نَهَى عُثْمَانُ عَنْهَا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم بن محمد سے دریافت کیا: کیا حضرت عمر نے حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے سے منع فرمایا تھا؟ آپ نے کچھ دیر توقف کے بعد فرمایا: حضرت عثمان نے اس سے منع فرمایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13497]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13497، ترقيم محمد عوامة 13196)
حدیث نمبر: 13197 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ عُمَرُ: " افْصِلُوا بَيْنَ حَجِّكُمْ وَعُمْرَتِكُمْ" اجْعَلُوا الْحَجَّ فِي أَشْهُرِ الْحَجِّ وَاجْعَلُوا الْعُمْرَةَ فِي غَيْرِ أَشْهُرِ الْحَجِ، أَتَمُّ لِحِجِّكُمْ وَلِعُمْرَتِكُمْ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اپنے حج اور عمرہ کے درمیان فاصلہ اور وقفہ رکھو، حج حج کے مہینوں میں ادا کرو، اور عمرہ ان کے علاوہ دوسرے مہینوں میں ادا کرو، تاکہ تمہارے حج اور عمرے مکمل ادا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13498]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13498، ترقيم محمد عوامة 13197)
حدیث نمبر: 13198 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " مَا أَعْلَمُهُمْ يَخْتَلِفُونَ أَنَّ الْعُمْرَةَ فِي غَيْرِ أَشْهُرِ الْحَجِّ أَفْضَلُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کسی شخص نے اس بات میں اختلاف کیا ہو کہ عمرہ حج کے مہینوں کے علاوہ کرنا افضل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13499]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13499، ترقيم محمد عوامة 13198)
حدیث نمبر: 13199 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: سُئِلَ الْقَاسِمُ عَنِ " الْعُمْرَةِ فِي أَشْهُرِ الْحَجِّ , فَقَالَ: كَانُوا لَا يَرَوْنَهَا تَامَّةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم سے حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ نے فرمایا: فقہاء اور علماء اس عمرے کو مکمل نہیں سمجھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13500]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13500، ترقيم محمد عوامة 13199)
حدیث نمبر: 13200 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ مَيْمُونٍ , أَنَّهُ قَالَ: " اعْتَمَرْتُ مِنْ بَلَدِي هَذَا فِي غَيْرِ أَشْهُرِ الْحَجِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون فرماتے ہیں میں نے اپنے اس شہر سے حج کے مہینوں کے علاوہ دوسرے مہینوں میں عمرہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13501]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13501، ترقيم محمد عوامة 13200)