☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في العمرة بعد الحج
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الحج← في العمرة بعد الحج
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 13175 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُلَيَّةَ ، ابْنِ عَوْنٍ ، إبْرَاهِيمَ ، الْأَسْوَدِ ، أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ ، الْقَاسِمِ ، أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ ، وَعَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , يَصْدُرُ النَّاسُ بِنُسُكَيْنِ وَأَصْدُرُ بِنُسُكٍ وَاحِدٍ , قَالَ:" انْتَظِرِي , فَإِذَا طَهُرْتِ فَاخْرُجِي إلَى التَّنْعِيمِ فَأَهِلِّي مِنْهُ ثُمَّ الْقَيْنَا عِنْدَ كَذَا وَكَذَا , وَلَكِنَّهَا عَلَى قَدْرِ نَصَبِكِ" أَوْ قَالَ:" نَفَقَتِكِ" أَوْ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! سارے لوگ دو عبادتوں کے ساتھ آئے ہیں اور میں ایک عبادت کے ساتھ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو ٹھہر جا، جب تم حیض سے پاک ہو جاؤ تو تنعیم جاؤ وہاں سے احرام باندھ کر (عمرے کے لیے) آؤ پھر ہمیں فلاں فلاں جگہ پر ملنا لیکن اپنے حصے کے بقدر یا اپنے نفقہ کی بقدر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13473]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13473، ترقيم محمد عوامة 13175)
Hadith No.: 13176 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ هِشَامٍ الْمُعَيْطِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ أُمَّ الدَّرْدَاءِ عَنِ " الْعُمْرَةِ بَعْدَ الْحَجِّ , فَأَمَرَتْنِي بِهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ولید بن ہشام فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ام الدرداء سے حج کے بعد عمرہ کرنے کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے مجھے اس کا حکم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13474]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13474، ترقيم محمد عوامة 13176)
Hadith No.: 13177 Musannaf Ibn Abi Shaibah
جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْعُمْرَةِ بَعْدَ أَيَّامَ التَّشْرِيقِ فَلَمْ يَرَ بِهَا بَأْسًا , وَقَالَ:" لَيْسَ فِيهَا هَدْيٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے ایام تشریق کے بعد عمرے کرنے کا دریافت کیا گیا؟ آپ نے اس میں کوئی حرج نہیں سمجھا اور فرمایا اس پر ھدی نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13475]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13475، ترقيم محمد عوامة 13177)
Hadith No.: 13178 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: سُئِلَ عُمَرُ، عَنِ الْعُمْرَةِ بَعْدَ الْحَجِّ , فَقَالَ:" هِيَ خَيْرٌ مِنْ لَا شَيْءَ" ,
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر سے حج کے بعد عمرہ کرنے کا دریافت کیا گیا؟ آپ نے فرمایا کچھ نہ ہونے سے یہ بہتر ہے۔ حضرت مجاہد کہتے ہیں کہ پھر میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا مشقت اور نفقہ کی بقدر ہے پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا؟ آپ نے فرمایا: یہ ذرہ برابر نیکی سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13476]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13476، ترقيم محمد عوامة 13178)
Hadith No.: 13179 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَائِشَةُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: كَانَتْ عَائِشَةُ " تَعْتَمِرُ فِي آخِرِ ذِي الْحِجَّةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ذی الحجہ کے آخر میں (ایام تشریق گذرنے کے بعد) عمرہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13479]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13479، ترقيم محمد عوامة 13179)
Hadith No.: 13180 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ عَنِ " الْعُمْرَةِ بَعْدَ الْحَجِّ بِسِتَّةَ أَيَّامٍ , فَقَالَ: اعْتَمِرْ إنْ شِئْتَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر سے حج کے بعد عمرہ کرنے کے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ نے فرمایا اگر چاہو تو کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13480]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13480، ترقيم محمد عوامة 13180)
Hadith No.: 13181 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الرُّؤَاسِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ نَجِيحٍ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ طَاوُسًا، فَقَالَ: " إنِّي تَعَجَّلْتُ فِي يَوْمَيْنِ أَفَأَعْتَمِرُ؟ قَالَ: نَعَمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ میں نے دو دنوں میں جلدی کی ہے کیا میں عمرہ کرلوں؟ آپ نے فرمایا: ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13481]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13481، ترقيم محمد عوامة 13181)