☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محرم بیوی کو آنکھ مار دے، چھو لے یا اس سے شرعی ملاقات کر لے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← محرم بیوی کو آنکھ مار دے، چھو لے یا اس سے شرعی ملاقات کر لے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 12987 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " إذَا لَمَسَ الْمُحْرِمُ , أَوْ غَمَزَ امْرَأَتَهُ فَعَلَيْهِ كَفَّارَةٌ يَتَصَدَّقُ بِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں جب محرم اپنی بیوی کو چھو لے (شہوت سے) یا آنکھ مار دے اس پر کفارہ ہے اس کی طرف سے صدقہ کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13279]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13279، ترقيم محمد عوامة 12987)
حدیث نمبر: 12988 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، فِي " اللَّمْسَةِ وَالْجَسَّةِ مِنْ وَرَاءِ الثَّوْبِ لَيْسَ فِيهَا شَيْءٌ , وَفِي جَسَّاتٍ وَمَسَّاتٍ دَمٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں محرم کا کپڑے کے پیچھے سے بیوی کو ایک بار چھونا یا ٹٹولنا اس پر تو کچھ نہیں ہے اگر کئی بار چھوئے اور ٹٹولے تو اس پر دم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13280]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13280، ترقيم محمد عوامة 12988)
حدیث نمبر: 12989 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ بَاشَرَ وَهُوَ مُحْرِمٌ، قَالَ:" عَلَيْهِ بَدَنَةٌ" , قُلْتُ:" فَإِنْ أنزل الْمَاءُ الْأَعْظَمُ"، قَالَ: كَانَ الْحَسَنُ، يَقُولُ:" هُوَ بِمَنْزِلَةِ الْمُجَامِعِ عَلَيْهِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص حالت احرام میں اگر اپنی بیوی سے مباشرت کرے؟ فرمایا اس پر اونٹ لازم ہے، حضرت یونس کہتے ہیں کہ میں نے کہا اگر پانی نکل آئے؟ حضرت فرماتے تھے وہ بھی مجامعت کے منزلہ میں ہے اس پر آئندہ سال دوبارہ حج کرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13281]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13281، ترقيم محمد عوامة 12989)
حدیث نمبر: 12990 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ، قَالَ: كُنْتُ أَنَا وَحَكَمُ بْنُ الدُّرَيْمِ فَأَتَانَا رَجُلٌ , فَقَالَ: إنِّي وَضَعْتُ يَدِي مِنَ امْرَأَتِي مَوْضِعًا فَلَمْ أَرْفَعْهَا حَتَّى أَجْنَبْتُ , فَقُلْنَا: مَا لَنَا بِهَا مِنْ عِلْمٌ فَانْطَلِقُوا بِنَا إلَى عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَارِقِيِّ فَأَتَيْنَاهُ , فَسَأَلْنَاهُ , فَقَالَ: مَا لِي بِهَذَا عِلْمٌ , فَبَيْنَمَا نَحْنُ كَذَلِكَ إذَا نَحْنُ بِجَابِرِ بْنِ زَيْدٍ , فَقُلْتُ: ذَلِكَ أَبُو الشَّعْثَاءِ ائْتِهِ فَاسْأَلْهُ , ثُمَّ ارْجِعْ إلَيْنَا , فَأَخْبِرْنَا فَأَتَاهُ , فَسَأَلَهُ , ثُمَّ رَجَعَ إلَيْنَا يُعْرَفُ فِي وَجْهِهِ الْبِشْرُ , فَقَالَ:" إنَّهُ اسْتَكْتَمَنِي , فَظَنَنَّا أَنَّهُ أَمَرَهُ بِدَمٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت غیلان بن جریر کہتے ہیں کہ میں اور حضرت حکم بن الدریم موجود تھے کہ ہمارے پاس ایک شخص آیا اور کہا: میں نے اپنا ہاتھ اپنی بیوی کے ایک حصے پر رکھا ہوا تھا کہ میں جنبی ہوگیا، ہم نے کہا ہمیں تو اس کے بارے میں معلوم نہیں ہے، چلو ہمارے حضرت ساتھ علی رضی اللہ عنہ بن عبد اللہ البارقی کے پاس، پھر ہم ان کے پاس آئے اور ان سے دریافت کیا؟ انہوں نے کہا مجھے تو اس کے بارے میں معلوم نہیں ہے، اس دوران ہم نے حضرت جابر بن زید کو دیکھا تو میں نے کہا یہ ابو الشعثاء ہیں، ان کے پاس جاؤ اور ان سے دریافت کرو پھر ہمیں بھی بتانا، وہ شخص ان کے پاس آیا اور ان سے سوال کیا، پھر وہ ہماری طرف آیا اس کے چہرے پر خوشی کے آثار تھے، اور کہا انہوں نے مجھے پوشیدہ رکھنے کو کہا ہے، پس ہمارا خیال ہے کہ انہوں نے اس کو دم دینے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13282]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13282، ترقيم محمد عوامة 12990)
حدیث نمبر: 12991 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وَعَطَاءٍ في رَجُلٍ يَلْمِسُ امْرَأَتَهُ فَيُنْزِلُ , قَالَا:" عَلَيْهِ بَدَنَةٌ , وَالْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا ایک شخص نے عورت کو چھوا اور اس کو انزال ہوگیا، آپ دونوں نے فرمایا اس پر اونٹ دینا اور آئندہ سال حج کرنا لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13283]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13283، ترقيم محمد عوامة 12991)
حدیث نمبر: 12992 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ فِي مُحْرِمٍ بَاشَرَ حَتَّى أنزل , قَالَ:" أَرَاهُ قَدْ وَجَبَ عَلَيْهِ , فَأَوْجَبَ عَلَيْهِ مَا وَجَبَ عَلَى الْمُجَامِعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ محرم نے اپنی بیوی سے مباشرت کی اور اس کو انزال ہوگیا، آپ نے فرمایا میرا خیال ہے اس پر وہی واجب ہے جو جماع کرنے والے پر ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13284]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13284، ترقيم محمد عوامة 12992)