☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات نے دوران طواف بات چیت کرنے کی اجازت دی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جن حضرات نے دوران طواف بات چیت کرنے کی اجازت دی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 12966 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ: " كُنْتُ أَطُوفُ مَعَ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ وَهُوَ يُحَدِّثُنِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت الشیبانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ طواف کیا آپ دوران طواف مجھ سے باتیں کرتے رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13258]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13258، ترقيم محمد عوامة 12966)
حدیث نمبر: 12967 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، قَالَ: كَانَ شُرَيْحٌ " يَطُوفُ بِالْبَيْتِ , فَسَأَلَهُ رَجُلٌ فَأَفْتَاهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے ان سے ایک شخص نے مسئلہ دریافت کیا تو آپ نے اس کو مسئلہ بتایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13259]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13259، ترقيم محمد عوامة 12967)
حدیث نمبر: 12968 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، قَالَ: رَأَيْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ " يَطُوفُ بِالْبَيْتِ يُحَدِّثُ أَصْحَابَهُ , وَيُفْتِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک بن ابو سلیمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو دیکھا وہ طواف کر رہے تھے اور ان کے ساتھی ان سے باتیں پوچھ رہے تھے وہ ان کو جواب دے رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13260]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13260، ترقيم محمد عوامة 12968)
حدیث نمبر: 12969 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، قَالَ: كَانَ مُجَاهِدٌ , وَسَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ , وَعَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْعَبَّاسِ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ , وَأَبُو جَعْفَرٍ " يَتَكَلَّمُونَ، وَهُمْ يَطُوفُونَ بِالْبَيْتِ , وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن ابو زیاد کہتے ہیں کہ حضرت مجاہد، حضرت سعید بن جبیر، حضرت علی رضی اللہ عنہ بن عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، حضرت حسین بن حسین اور حضرت ابو جعفر بیت اللہ کے طواف کے دوران اور صفا ومروہ کی سعی کے دوران باتیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13261]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13261، ترقيم محمد عوامة 12969)
حدیث نمبر: 12970 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُوسَى
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَائِذُ بْنُ حَبِيبٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: لَمَّا تَفَرَّقَ أَبُو مُوسَى وَعَمْرُو بْنُ الْعَاصِ عَنِ الْحُكُومَةِ , قَدِمَ أَبُو مُوسَى مُعْتَمِرًا , فَكُنْتُ أَطُوفُ أَنَا وَهُوَ بِالْبَيْتِ إذَا عَرَضَ لَهُ رَجُلٌ , فَقَالَ: يَا أَبَا مُوسَى , هَذِهِ الْفِتْنَةُ الَّتِي كَانَتْ تُذْكَرُ , قَالَ:" مَا هَذِهِ إلَّا حَيْصَةٌ مِنْ حَيْصَاتِ الْفِتَنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابو موسیٰ اور حضرت عمرو بن العاص حکومت سے الگ ہوئے تو حضرت ابو موسیٰ عمرہ کے لیے تشریف لائے اور میں وہ ایک ساتھ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے ایک شخص ان کے معارض ہوا اور ان سے عرض کیا، اے ابو موسیٰ! یہ وہ فتنہ ہے جس کا آپ ذکر کرتے تھے؟ آپ نے فرمایا نہیں ہے یہ مگر دھوکہ اور فریب دے کر ہم پر غالب آتا رہا اور غالب آگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13262]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13262، ترقيم محمد عوامة 12970)
حدیث نمبر: 12971 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ مَعْبَدٍ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا قِلَابَةَ " يَتَكَلَّمُ فِي الطَّوَافِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت النضر بن معبد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو قلابہ کو دوران طواف بات چیت کرتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13263]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13263، ترقيم محمد عوامة 12971)
حدیث نمبر: 12972 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: لَقِيتُ أَبَا مَسْعُودٍ " فَسَأَلْتُهُ وَهُوَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ , فَقَالَ لِي: ثُمَّ ذَكَرَ حَدِيثًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو مسعود کو ملا وہ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے میں نے ان سے ایک بات دریافت کی؟ آپ نے مجھ سے فرمایا اور پھر انہوں نے حدیث ذکر کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13264]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13264، ترقيم محمد عوامة 12972)