☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک حج تمتع کرنے والے اگر دم میں شرکت کر لیں تو کافی ہو جائے اور جن حضرات نے اس کو ناپسند کیا ہے اس کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جن حضرات کے نزدیک حج تمتع کرنے والے اگر دم میں شرکت کر لیں تو کافی ہو جائے اور جن حضرات نے اس کو ناپسند کیا ہے اس کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 12940 مصنف ابن ابی شیبہ
يَعْلَى ، وَابْنُ نُمَيْرٍ ، عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَطَاءٍ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا يَعْلَى , وَابْنُ نُمَيْرٍ , عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ , عَنْ عَطَاءٍ , عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: كُنَّا نَتَمَتَّعُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" فَيَذْبَحُ الْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج تمتع کیا اور ہم سات لوگوں نے ایک گائے ذبح کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13231]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13231، ترقيم محمد عوامة 12940)
حدیث نمبر: 12941 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ , عَنْ لَيْثٍ , عَنْ طَاوُسٍ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " يُجْزِئُ الْمُتَمَتِّعَ إنْ يُشَارِكَ فِي دَمٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ تمتع کرنے والے اگر ایک ہی دم (قربانی) میں شرکت کرلیں تو ان کی طرف سے کافی ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13232]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13232، ترقيم محمد عوامة 12941)
حدیث نمبر: 12942 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ , عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ , عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ , عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " يُجْزِئُ النَّاقَةُ وَالْبَقَرَةُ عَنْ سَبْعَةٍ مُتَمَتِّعِينَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ ایک اونٹ یا گائے سات تمتع کرنے والوں کی طرف سے کافی ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13233]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13233، ترقيم محمد عوامة 12942)
حدیث نمبر: 12943 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو خَالِدٍ , عَنْ حَجَّاجٍ , عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " يَشْتَرِكُ الْمَحْصُورُونَ وَالْمُتَمَتَّعُونَ فِي الْبَدَنَةِ عَنْ سَبْعَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ محصورین (جو حج پر جانے سے روک دیئے گئے ہوں) اور تمتع کرنے والے سات اشخاص کی طرف سے ایک اونٹ کافی ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13234]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13234، ترقيم محمد عوامة 12943)
حدیث نمبر: 12944 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ , عَنْ هِشَامٍ , عَنِ الْحَسَنِ , وَعَطَاءٍ أنهما " كانا لَا يَرَيَانِ بَأْسًا بِالْمُتَمَتِّعِ أَنْ يَدْخُلَ فِي شِرْكٍ فِي جَزُورٍ , أَوْ بَقَرَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت عطاء کے نزدیک تمتع کرنے والوں کے ایک اونٹنی یا گائے میں شریک ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13235]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13235، ترقيم محمد عوامة 12944)
حدیث نمبر: 12945 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا غُنْدَرٌ , عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ وَحَمَّادًا عَنِ " الْقَوْمِ مُشْتَرَكُونَ فِي الْهَدْيِ , فَكَرِهَا ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے کئی لوگوں کے ایک ہدی میں شریک ہونے کے متعلق دریافت کیا؟ آپ دونوں حضرات نے اس کو ناپسند فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13236]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13236، ترقيم محمد عوامة 12945)