☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بیت اللہ کے طواف پر اجر
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← بیت اللہ کے طواف پر اجر
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 12806 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ , عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ طَافَ بِالْبَيْتِ لَمْ يَرْفَعْ قَدَمًا , وَلَمْ يَضَعْ أُخْرَى إلَّا كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةٌ , وَحُطَّتْ عَنْهُ خَطِيئَةٌ , وَرُفِعَتْ لَهُ بِهَا دَرَجَةٌ , وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: مَنْ أَحْصَى سُبُوعًا كَانَ كَعَدْلِ رَقَبَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، جو شخص بیت اللہ کا طواف کرے وہ کوئی قدم نہیں اٹھاتا اور رکھتا مگر اس کے واسطے ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے اور ایک گناہ مٹا دیا جاتا ہے اور اس کے لیے جنت میں ایک درجہ بڑھا دیا جاتا ہے، اور فرماتے ہیں میں نے یہ فرماتے ہوئے بھی سنا: جو سات چکر پورے کرتا ہے اس کو غلام آزاد کے برابر ثواب ملتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13087]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13087، ترقيم محمد عوامة 12806)
حدیث نمبر: 12807 مصنف ابن ابی شیبہ
الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، حُرَيْثِ بْنِ السَّائِبِ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ , عَنْ حُرَيْثِ بْنِ السَّائِبِ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ , عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ طَافَ بِالْبَيْتِ سُبُوعًا لَمْ يَلْغُ فِيهِ كَانَ كَعَدْلِ رَقَبَةٍ يُعْتِقُهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن المنکدر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا: جو شخص بیت اللہ کے طواف میں سات چکر اس طرح پورے کرے کہ اس میں کوئی غلط اور فضول حرکت نہ کرے اس کو اتنا ثواب ملتا ہے جتنا غلام آزاد کرنے والے کے لیے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13088]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13088، ترقيم محمد عوامة 12807)
حدیث نمبر: 12808 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الرُّؤَاسِيُّ , عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ , عَنْ مُطَرِّفٍ , عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ , عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " مَنْ طَافَ بِالْبَيْتِ خَمْسِينَ سُبُوعًا خَرَجَ مِنَ الذُّنُوبِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں جو شخص بیت اللہ کے پچاس چکر (طواف) لگائے وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہو کر نکلتا ہے جیسے اس کی والدہ نے اس کو آج ہی جنا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13089]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13089، ترقيم محمد عوامة 12808)
حدیث نمبر: 12809 مصنف ابن ابی شیبہ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جو بیت اللہ کے سات چکر لگائے اور اس کے بعد دو رکعت نماز ادا کرے وہ اس طرح ہے جیسے اس کی والدہ نے اس کو آج ہی جنم دیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13090]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13090، ترقيم محمد عوامة 12809)
حدیث نمبر: 12810 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ , عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ , عَنْ عَطَاءٍ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: " مَنْ طَافَ الْبَيْتَ كَانَ كَعَدْلِ رَقَبَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جو بیت اللہ کا طواف کرے اس کے لیے غلام آزاد کرنے کے بقدر ثواب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13091]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13091، ترقيم محمد عوامة 12810)
حدیث نمبر: 12811 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ , عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ , عَنْ رَجُلٍ قَدْ سَمَّاهُ , قَالَ: قَالَ أَبُو سَعِيدٍ : " لَأَنْ أَطُوفَ بِالْبَيْتِ طَوَافًا أَحَبُّ إلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ طَهْمَانَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید الخدری فرماتے ہیں میں بیت اللہ کا طواف کروں یہ مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں طھمان کو آزاد کروں (طہمان حضرت ابو سعید الخدری کے غلام کا نام تھا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13092]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13092، ترقيم محمد عوامة 12811)
حدیث نمبر: 12812 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ , عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ , عَنْ مَوْلًى لِأَبِي سَعِيدٍ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ مثل حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید سے ابو معاویہ کی حدیث کے مثل منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13093]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13093، ترقيم محمد عوامة 12812)
حدیث نمبر: 12813 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ , عَنْ سُفْيَانَ , عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ , عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " طَوَافٌ أَوِ الطَّوَافُ أَفْضَلُ مِنْ عُمْرَةٍ بَعْدَ الْحَجِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ بیت اللہ کا طواف کرنا حج کے بعد عمرہ کرنے سے افضل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13094]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13094، ترقيم محمد عوامة 12813)