☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات اس صورت میں نئے سرے سے نماز پڑھنے کو پسند فرماتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← أول العيدين← جو حضرات اس صورت میں نئے سرے سے نماز پڑھنے کو پسند فرماتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 5969 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا مَنْصُورٌ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " أَجْمَعُوا عَلَى أَنَّهُ إِذَا تَكَلَّمَ اسْتَأْنَفَ، وَأَنَا أُحِبُّ أَنْ يَتَكَلَّمَ، وَيَسْتَأْنِفَ الصَّلَاةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اسلاف کا اس بات پر اجماع ہے کہ جب اس نے بات کی ہو تو نئے سرے سے نمازپڑھے، اور مجھے یہ بات پسند ہے کہ وہ بات چیت کر کے نئے سرے سے نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 6050]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6050، ترقيم محمد عوامة 5969)
حدیث نمبر: 5970 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا رَبِيعٌ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إِذَا اسْتَدْبَرَ الرَّجُلُ الْقِبْلَةَ اسْتَقْبَلَ، وَإِنِ الْتَفَتَ عَنْ يَمِينِهِ، أَوْ عَنْ شِمَالِهِ مَضَى فِي صَلَاتِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر وضو کے لئے جاتے ہوئے آدمی کی پیٹھ قبلے کی طرف ہوجائے تو وہ نئے سرے سے نماز پڑھے اور اگر وہ دائیں یا بائیں مڑا ہے تو اسی نماز کو مکمل کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 6051]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6051، ترقيم محمد عوامة 5970)
حدیث نمبر: 5971 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: " أَحَبُّ إِلَيَّ فِي الرُّعَافِ إِذَا اسْتَدْبَرَ الْقِبْلَةَ أَنْ يَسْتَقْبِلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نکسیر آنے کی صورت میں وضو کے لئے جاتے ہوئے اگر اس کی کمر قبلے کی طرف ہوجائے تو مجھے یہ پسند ہے کہ وہ نئے سرے سے نماز پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 6052]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6052، ترقيم محمد عوامة 5971)