☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر جمعہ اور عید ایک ہی دن آجا ئیں تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← أول العيدين← اگر جمعہ اور عید ایک ہی دن آجا ئیں تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 15
حدیث نمبر: 5886 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ، قَالَ: " اجْتَمَعَ عِيدَانِ فِي عَهْدِ ابْنِ الزُّبَيْرِ، فَأَخَّرَ الْخُرُوجَ، ثُمَّ خَرَجَ، فَخَطَبَ، فَأَطَالَ الْخُطْبَةَ، ثُمَّ صَلَّى، وَلَمْ يَخْرُجْ إِلَى الْجُمُعَةِ، فَعَابَ ذَلِكَ أُنَاسٌ عَلَيْهِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ ابْنَ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: أَصَابَ السُّنَّةَ، فَبَلَغَ ابْنَ الزُّبَيْرِ، فَقَالَ: شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عُمَرَ فَصَنَعَ كَمَا صَنَعْتُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت وہب بن کیسان فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابن زبیر کے زمانے میں ایک دن عید جمعہ کے دن آگئی۔ حضرت ابن زبیر نے نکلنے میں تاخیر کی، جب باہر تشریف لائے تو خطبہ دیا اور لمبا خطبہ دیا، پھر نماز پڑھائی اور جمعہ کے لئے تشریف نہ لائے۔ لوگوں کو ان کے اس عمل انہوں نے سنت کی پیروی کی ہے۔ حضرت ابن زبیر تک یہ بات پہنچی تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت عمر کے ساتھ عید کی نماز پڑھی تو انہوں نے بھی ایسا ہی کیا جس طرح میں نے کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5963]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5963، ترقيم محمد عوامة 5886)
حدیث نمبر: 5887 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ مَوْلَى ابْنِ أَزْهَرَ، قَالَ: شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عُثْمَانَ وَوَافَقَ يَوْمَ جُمُعَةٍ، فَقَالَ: إِنَّ" هَذَا يَوْمٌ اجْتَمَعَ فِيهِ عِيدَانِ لِلْمُسْلِمِينَ فَمَنْ كَانَ هَهُنَا مِنْ أَهْلِ الْعَوَالِي فَقَدْ آذَنَّا لَهُ أَنْ يَنْصَرِفَ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَمْكُثَ، فَلْيَمْكُثْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان کے ساتھ عید کی نماز پڑھی۔ اس دن جمعہ کا دن تھا۔ حضرت عثمان نے فرمایا کہ یہ وہ دن ہے جس میں مسلمانوں کے لئے دو عیدین جمع ہوگئی ہیں۔ جو لوگ مضافات سے آئے ہیں ہم انہیں اجازت دیتے ہیں کہ وہ واپس چلے جائیں۔ اور جو ٹھہرنا چاہیں وہ ٹھہر جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5964]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5964، ترقيم محمد عوامة 5887)
حدیث نمبر: 5888 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: " اجْتَمَعَ عِيدَانِ عَلَى عَهْدِ عَلِيٍّ فَصَلَّى بِالنَّاسِ، ثُمَّ خَطَبَ عَلَى رَاحِلَتِهِ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ , مَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الْعِيدَ، فَقَدْ قَضَى جُمُعَتَهُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے زمانے میں جمعہ اور عید ایک ہی دن آگئے۔ انہوں نے لوگوں کو عید کی نماز پڑھائی، پھر اپنی سواری پر خطبہ دیا اور اس میں فرمایا کہ جو لوگ عید کی نماز میں شریک ہوئے تو اگر اللہ نے چاہا تو اس کا جمعہ بھی ادا ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5965]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5965، ترقيم محمد عوامة 5888)
حدیث نمبر: 5889 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " اجْتَمَعَ عِيدَانِ عَلَى عَهْدِ عَلِيٍّ، فَشَهِدَ بِهِمُ الْعِيدَ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّا مُجَمِّعُونَ فَمَنْ أَرَادَ أَنْ يَشْهَدَ ؛ فَلْيَشْهَدْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے زمانے میں جمعہ اور عید ایک ہی دن آگئے۔ انہوں نے لوگوں کو عید کی نماز پڑھائی اور فرمایا کہ ہم جمعہ کی نماز پڑھیں گے جس نے آنا ہو آجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5966]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5966، ترقيم محمد عوامة 5889)
حدیث نمبر: 5890 مصنف ابن ابی شیبہ
جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ ، أَبِيهِ ، حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ ، النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ
حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ فِي الْعِيدَيْنِ بِ: سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، وَ هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ، وَإِذَا اجْتَمَعَ الْعِيدَانِ فِي يَوْمٍ قَرَأَ بِهِمَا فِيهِمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن بشیر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدین کی نمازوں میں سورة الاعلیٰ اور سورة الغاشیہ کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ اور جب عید کے دن جمعہ آتا تو پھر دونوں نمازوں میں انہی سورتوں کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5967]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5967، ترقيم محمد عوامة 5890)
حدیث نمبر: 5891 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ، قَالَ: " اجْتَمَعَ عِيدَانِ فِي يَوْمٍ، فَخَرَجَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ فَصَلَّى الْعِيدَ بَعْدَمَا ارْتَفَعَ النَّهَارُ، ثُمَّ دَخَلَ، فَلَمْ يَخْرُجْ حَتَّى صَلَّى الْعَصْرَ"، قَالَ هِشَامٌ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِنَافِعٍ، أَوْ ذُكِرَ لَهُ فَقَالَ: ذُكِرَ ذَلِكَ لِابْنِ عُمَرَ فَلَمْ يُنْكِرْهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت وہب بن کیسان فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن زبیر کے زمانے میں جمعہ اور عید ایک ہی دن آگئے، حضرت ابن الزبیر نے دن اچھی طرح بلند ہونے کے بعد عید کی نماز پڑھائی۔ پھر واپس چلے گئے اور عصر کے وقت تشریف لائے۔ حضرت ہشام کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کا تذکرہ حضرت نافع سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس بات کا ذکر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کیا گیا تو انہوں نے اس پر نکیر نہ فرمائی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5968]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5968، ترقيم محمد عوامة 5891)
حدیث نمبر: 5892 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " اجْتَمَعَ عِيدَانِ فِي عَهْدِ ابْنِ الزُّبَيْرِ فَصَلَّى بِهِمُ الْعِيدَ، ثُمَّ صَلَّى بِهِمُ الْجُمُعَةَ صَلَاةَ الظُّهْرِ أَرْبَعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر کے زمانے میں عید اور جمعہ ایک ہی دن آگئے۔ انہوں نے لوگوں کو عید کی نماز پڑھائی، پھر جمعہ کے بدلے میں انہیں ظہر کی چار رکعت نماز پڑھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5969]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5969، ترقيم محمد عوامة 5892)
حدیث نمبر: 5893 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، قَالَ: " اجْتَمَعَ عِيدَانِ عَلَى عَهْدِ الْحَجَّاجِ فَصَلَّى أَحَدَهُمَا"، فَقَالَ أَبُو الْبَخْتَرِيِّ: قَاتَلَهُ اللَّهُ أَنَّى عَلِقَ هَذَا ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن سائب کہتے ہیں کہ حجاج کے زمانے میں ایک مرتبہ عید اور جمعہ ایک ہی دن آگئے اس نے دونوں میں سے ایک نماز پڑھائی۔ یہ بات ابو البختری کو معلوم ہوئی تو انہوں نے فرمایا کہ اللہ اسے ہلاک کرے، اسے اس بات کا علم کہاں سے ہوگیا؟ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5970]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5970، ترقيم محمد عوامة 5893)
حدیث نمبر: 5894 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" يُجْزِيهِ الْأُولَى مِنْهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ دونوں میں سے پہلی نماز کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5971]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5971، ترقيم محمد عوامة 5894)
حدیث نمبر: 5895 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إِذَا اجْتَمَعَ عِيدَانِ فِي يَوْمٍ فَأَيُّهُمَا أَتَيْتَ أَجْزَاكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جمعہ اور عید ایک ہی دن آجائیں تو دونوں میں ایک کو ادا کرنا بھی تمہارے لئے کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5972]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5972، ترقيم محمد عوامة 5895)
حدیث نمبر: 5896 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، إِسْرَائِيلَ ، عُثْمَانَ الثَّقَفِيِّ ، إِيَاسِ بْنِ أَبِي رَمْلَةَ الشَّامِيِّ ، زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ عُثْمَانَ الثَّقَفِيِّ ، عَنِ إِيَاسِ بْنِ أَبِي رَمْلَةَ الشَّامِيِّ ، قَالَ:" شَهِدْتُ مُعَاوِيَةَ يَسْأَلُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ هَلْ شَهِدْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِيدَيْنِ اجْتَمَعَا؟، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَكَيْفَ صَنَعَ؟، قَالَ: صَلَّى الْعِيدَ، ثُمَّ رَخَّصَ فِي الْجُمُعَةِ، قَالَ: مَنْ شَاءَ أَنْ يُصَلِّيَ فَلْيُصَلِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی رملہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت معاویہ کو دیکھا کہ انہوں نے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایسا دن گذارا جس میں جمعہ اور عید ایک ہی دن آئے؟ انہوں نے فرمایا ہاں۔ حضرت معاویہ نے پوچھا کہ اس دن حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کیا عمل تھا۔ حضرت زید نے فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عید کی نماز پڑھائی اور جمعہ کے بارے میں رخصت دے دی اور فرمایا کہ جس کا دِل چاہے پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5973]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5973، ترقيم محمد عوامة 5896)
حدیث نمبر: 5897 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، قَالَ: " اجْتَمَعَ الْعِيدَانِ فِي يَوْمٍ، فَقَامَ الْحَجَّاجُ فِي الْعِيدِ الْأَوَّلِ، فَقَالَ: مَنْ شَاءَ أَنْ يُجَمِّعَ مَعَنَا فَلْيُجَمِّعْ، وَمَنْ شَاءَ أَنْ يَنْصَرِفَ فَلْيَنْصَرِفْ وَلَا حَرَجَ"، فَقَالَ أَبُو الْبَخْتَرِيِّ، وَمَيْسَرَةُ: مَا لَهُ، قَاتَلَهُ اللَّهُ مِنْ أَيْنَ سَقَطَ عَلَى هَذَا؟
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حجاج کے زمانے میں جمعہ اور عید ایک ہی دن آگئے۔ حجاج نے عید کی نماز پڑھائی اور کہا جو شخص ہمارے ساتھ جمعہ پڑھنا چاہے پڑھے اور جو جانا چاہے چلا جائے۔ چلے جانے میں کوئی حرج نہیں۔ اس پر حضرت ابو البختری اور حضرت میسرہ نے کہا کہ اللہ اسے مارے یہ بات اسے کہاں سے پتا چل گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5974]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5974، ترقيم محمد عوامة 5897)
حدیث نمبر: 5898 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ , قَالَ: أَنَا الْحَجَّاجُ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ يَعْلَى،
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5975، ترقيم محمد عوامة 5898)
حدیث نمبر: 5899 مصنف ابن ابی شیبہ
الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: " يُجْزِئُ أَحَدُهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زبیر فرماتے ہیں کہ دونوں میں سے ایک نماز کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5977]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5977، ترقيم محمد عوامة 5899)
حدیث نمبر: 5900 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " إِذَا كَانَ يَوْمَ جُمُعَةٍ، وَعِيدٍ أَجْزَأَ أَحَدُهُمَا مِنَ الْآخَرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب عید اور جمعہ کا دن ایک ہو تو ایک نماز کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5978]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5978، ترقيم محمد عوامة 5900)