☽ 15 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات نے اس بات کی رخصت دی ہے کہ جہری نمازوں میں آیت سجدہ کی تلاوت کی جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← باب سجود التلاوة← جن حضرات نے اس بات کی رخصت دی ہے کہ جہری نمازوں میں آیت سجدہ کی تلاوت کی جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 4425 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ فَقَالَ: إِنَّ فُلَانًا صَلَّى بِنَا الْفَجْرَ فَقَرَأَ بِسُورَةٍ سَجَدَ فِيهَا، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ :" أَوَقَدْ فَعَلَ؟" قَالَ: نَعَمْ , فَصَلَّى عُمَرُ مِنَ الْغَدِ فَقَرَأَ بِالنَّحْلِ وَبَنِي إِسْرَائِيلَ فَسَجَدَ فِيهِمَا جَمِيعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بکر بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی حضرت عمر کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا کہ فلاں شخص نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی اور اس میں ایسی سورت پڑھی جس میں سجدہ تھا۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ کیا اس نے واقعی ایسا کیا ہے؟ خبر دینے والے نے کہا ہاں۔ حضرت عمر نے اگلے دن فجر کی نماز پڑھائی اور اس میں سورة النحل اور سورة بنی اسرائیل کی تلاوت کی اور دونوں میں سجدہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4455]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4455، ترقيم محمد عوامة 4425)
حدیث نمبر: 4426 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ الْأَجْدَعِ، قَالَ:" صَلَّيْتُ مَعَ عُثْمَانَ الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ فَقَرَأَ بِالنَّجْمِ فَسَجَدَ فِيهَا ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ" وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق بن اجدع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی، اس میں انہوں نے سورة النجم کی تلاوت کی اور سجدہ کیا۔ دوسری رکعت میں سورة التین کی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4456]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4456، ترقيم محمد عوامة 4426)
حدیث نمبر: 4427 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سُوَيْدِ بْنِ مَنْجُوفٍ، قَالَ: أَنَا أَبُو رَافِعٍ، قَالَ: صَلَّى بِنَا عُمَرُ الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ " فَقَرَأَ فِي إِحْدَى الرَّكْعَتَيْنِ" إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ" فَسَجَدَ وَسَجَدْنَا مَعَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو رافع کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے ہمیں عشاء کی نماز پڑھائی اور اس کی ایک رکعت میں سورۃ ا لانشقاق کی تلاوت کی، اس میں انہوں نے بھی سجدہ کیا اور ہم نے بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4457]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4457، ترقيم محمد عوامة 4427)