☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ظہر اور عصر کی نماز میں آیت سجدہ پڑھنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← باب سجود التلاوة← ظہر اور عصر کی نماز میں آیت سجدہ پڑھنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 4417 مصنف ابن ابی شیبہ
شَرِيكٌ ، جَابِرٍ ، أَبِي جَعْفَرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا شَرِيكٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ، قَالَ: " قَرَأَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ سَجْدَةً ثُمَّ سَجَدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرض نماز میں آیت سجدہ پڑھی پھر سجدہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4447]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4447، ترقيم محمد عوامة 4417)
حدیث نمبر: 4418 مصنف ابن ابی شیبہ
مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أَبِيهِ ، أَبِي مِجْلَزٍ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: بَلَغَنِي، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ فِي صَلَاةِ الظُّهْرِ سَجْدَةً فَسَجَدَ، فَرَأَوْا أَنَّهُ قَرَأَ" الم تَنْزِيلُ" السَّجْدَةَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز میں آیت سجدہ پڑھی، پھر سجدہ کیا۔ لوگوں کا خیال ہے کہ آپ نے الم تنزیل السجدۃ پڑھی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4448]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4448، ترقيم محمد عوامة 4418)
حدیث نمبر: 4419 مصنف ابن ابی شیبہ
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، التَّيْمِيُّ ، أَبِي مِجْلَزٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمِثْلِهِ، قَالَ: وَلَمْ يَسْمَعْهُ التَّيْمِيُّ مِنْ أَبِي مِجْلَزٍ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4449]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4449، ترقيم محمد عوامة 4419)
حدیث نمبر: 4420 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ دَغْفَلٍ، عَنْ أَبِي حَكِيمَةَ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ " صَلَّى بِأَصْحَابِهِ الظُّهْرَ فَسَجَدَ فِيهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو حکیمہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے اپنے ساتھیوں کو ظہر کی نما زپڑھائی اور اس میں سجدہ تلاوت کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4450]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4450، ترقيم محمد عوامة 4420)
حدیث نمبر: 4421 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ بَكْرٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ رَأَى ابْنَ الزُّبَيْرِ فِي حَائِطٍ مِنْ حِيطَانِ مَكَّةَ، قَالَ: فَصَلَّى الْعَصْرَ أَوِ الظُّهْرَ، قَالَ: فَسَجَدَ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: إِنَّكَ صَلَّيْتُ خَمْسَ رَكَعَاتٍ، فَقَالَ:" إِنِّي قَرَأْتُ بِسُورَةٍ فِيهَا سَجْدَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بکر کہتے ہیں کہ مجھ سے ایک آدمی نے بیان کیا کہ انہوں نے حضرت ابن زبیر کو مکہ میں دیکھا کہ انہوں نے عصر یا ظہر کی نماز پڑھی اور اس میں سجدہ کیا۔ نماز کے بعد کسی آدمی نے ان سے کہا کہ آپ نے پانچ رکعات پڑھائی ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ نہیں میں نے ایک سورت پڑھی تھی جس میں سجدۂ تلاوت تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4451]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4451، ترقيم محمد عوامة 4421)
حدیث نمبر: 4422 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، وَالْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ " قَرَأَ فِي الظُّهْرِ" الم تَنْزِيلُ" السَّجْدَةَ , وَفِي الْأُخْرَى بِسُورَةٍ مِنَ الْمَثَانِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن سیرین کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ظہر کی پہلی رکعت میں الم تنزیل السجدۃ دوسری رکعت میں مثانی میں سے کوئی سور ت پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4452]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4452، ترقيم محمد عوامة 4422)
حدیث نمبر: 4423 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانَ يُقَالُ: لَا تُقْرَأُ السَّجْدَةُ فِي شَيْءٍ مِنَ الْمَكْتُوبَةِ إِلَّا فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ" , وَكَانَ إِبْرَاهِيمُ يَسْتَحِبُّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَنْ يَقْرَأَ بِسُورَةٍ فِيهَا سَجْدَةٌ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ سوائے فجر کے کسی فرض نماز میں آیت سجدہ نہ پڑھو۔ حضرت ابراہیم جمعہ کے دن اس بات کو مستحب خیال فرماتے تھے کہ کوئی ایسی سور ت پڑھی جائے جس میں سجدۂ تلاوت ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4453]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4453، ترقيم محمد عوامة 4423)
حدیث نمبر: 4424 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَيْرٍ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ أَنَّهُ كَانَ لَا يَسْجُدُ فِي صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ، وَيَقُولُ:" أَكْرَهُ أَنْ أَزِيدَ فِي صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز فرض میں سجدہ تلاوت نہ کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ مجھے یہ بات پسند نہیں کہ میں فرض نماز میں کوئی اضافہ کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4454]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4454، ترقيم محمد عوامة 4424)