☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے ایک سجدہ تلاوت کرنے کے بجائے دو کر لئے تو وہ سجود سہو کرے گا اگر
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← باب سجود التلاوة← جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے ایک سجدہ تلاوت کرنے کے بجائے دو کر لئے تو وہ سجود سہو کرے گا اگر
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 4412 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، قَالَ: قُلْتُ لِإِبْرَاهِيمَ: قَرَأْتُ سَجْدَةً فَسَجَدْتُ بِهَا فَأَضَفْتُ إِلَيْهَا سَجْدَةً أُخْرَى نَاسِيًا، قَالَ:" اسْجُدْ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے پوچھا کہ میں آیت سجدہ پڑھوں اور سجدہ کرتے ہوئے بھول کر اس کے ساتھ ایک اور سجدہ ملا لوں تو میرے لئے کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اب سہو کے بھی د وسجدے کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4441]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4441، ترقيم محمد عوامة 4412)
حدیث نمبر: 4413 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ فِي رَجُلٍ قَرَأَ السَّجْدَةَ وَهُوَ فِي صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، قَالَ:" يَسْجُدُ سَجْدَتَيْنِ إِذَا فَرَغَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس شخص کے بارے میں جو فرض نماز کے دوران آیت سجدہ پڑھے، پھر دو سجدے کرلے فرماتے ہیں کہ وہ فارغ ہونے کے بعد دو سجدے سہو کے بھی کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4442]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4442، ترقيم محمد عوامة 4413)
حدیث نمبر: 4414 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، قَالَ: قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ: قَرَأْتُ السَّجْدَةَ وَأَنَا سَاجِدٌ أَسْجُدُ؟ قَالَ:" لَا وَلِمَ تَقْرَأُ وَأَنْتَ سَاجِدٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن ابی زیاد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے پوچھا کہ میں اگر حالت سجود میں آیت سجدہ پڑھوں تو کیا میں سجدہ کروں گا؟ انہوں نے فرمایا نہیں، لکنن تم سجدے کی حالت میں آیت سجدہ کیوں پڑھتے ہو؟ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4443]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4443، ترقيم محمد عوامة 4414)