☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی آدمی آیت سجدہ کی تلاوت کرے اور لوگ اس کے پاس موجود ہوں تو وہ اس وقت تک سجدہ نہیں کریں گے جب تک وہ خود سجدہ نہیں کر لیتا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← باب سجود التلاوة← اگر کوئی آدمی آیت سجدہ کی تلاوت کرے اور لوگ اس کے پاس موجود ہوں تو وہ اس وقت تک سجدہ نہیں کریں گے جب تک وہ خود سجدہ نہیں کر لیتا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 4396 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، ابْنِ عَجْلَانَ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، أَنَّ غُلَامًا قَرَأَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّجْدَةَ فَانْتَظَرَ الْغُلَامُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَسْجُدَ فَلَمَّا لَمْ يَسْجُدْ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَيْسَ فِي هَذِهِ السُّورَةِ سَجْدَةٌ، قَالَ:" بَلَى وَلَكِنَّكَ كُنْتَ إِمَامَنَا فِيهَا فَلَوْ سَجَدْتَ لَسَجَدْنَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن اسلم فرماتے ہیں کہ ایک لڑکے نے نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیت سجدہ کی تلاوت کی۔ اس نے انتظار کیا کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ فرمائیں۔ جب آپ نے سجدہ نہ کیا تو وہ کہنے لگا یا رسول اللہ! کیا اس سورت میں سجدہ نہیں ہے؟ آپ نے فرمایا اس سورت میں سجدہ تو ہے۔ البتہ تم اس بارے میں ہمارے امام تھے۔ اگر تم سجدہ کرتے تو ہم بھی سجدہ کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4425]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4425، ترقيم محمد عوامة 4396)
حدیث نمبر: 4397 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ سُلَيْمٍ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ سُلَيْمِ بْنِ حَنْظَلَةَ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ سُورَةَ بَنِي إِسْرَائِيلَ فَلَمَّا بَلَغْتُ السَّجْدَةَ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ:" اقْرَأْهَا فَإِنَّكَ إِمَامُنَا فِيهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیم بن حنظلہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس سورة بنی اسرائیل پڑھی۔ جب میں آیت سجدہ پر پہنچا تو حضرت عبد اللہ نے فرمایا کہ اسے پڑھو، تم اس میں ہمارے امام ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4426]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4426، ترقيم محمد عوامة 4397)