☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی آدمی عصر اور فجر کے بعد آیت سجدہ کی تلاوت کرے تو کیا وہ سجدہ کرے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← باب سجود التلاوة← اگر کوئی آدمی عصر اور فجر کے بعد آیت سجدہ کی تلاوت کرے تو کیا وہ سجدہ کرے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 4363 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَنَا دَاوُدُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " إِذَا قَرَأَ الرَّجُلُ السَّجْدَةَ بَعْدَ الْعَصْرِ وَبَعْدَ الْفَجْرِ فَلْيَسْجُدْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرمایا کرتے تھے کہ اگر کوئی آدمی فجر اور عصر کے بعد آیت سجدہ کی تلاوت کرے تو سجدہ کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4390]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4390، ترقيم محمد عوامة 4363)
حدیث نمبر: 4364 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ، أَنَا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تم آیت سجدہ پڑھو تو کوئی بھی وقت ہو سجدہ کرلو خواہ عصر کے بعد یا فجر کے بعد۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4391]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4391، ترقيم محمد عوامة 4364)
حدیث نمبر: 4365 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ، عَنِ الرَّجُلِ يَقْرَأُ السَّجْدَةَ بَعْدَ الْعَصْرِ، فَقَالَ الْحَكَمُ:" قَدِمَ عَلَيْنَا رَجَاءُ بْنُ حَيْوَةَ زَمَانَ بَشِيرِ بْنِ مَرْوَانَ وَكَانَ قَاصَّ الْعَامَّةِ فَكَانَ يَقْرَأُ السَّجْدَةَ بَعْدَ الْعَصْرِ فَيَسْجُدُ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو عصر کے بعد آیت سجدۃ کی تلاوت کرے۔ حضرت حکم نے فرمایا کہ بشربن مروان کے زمانے میں حضرت رجاء بن حیوۃ ہمارے ہاں تشریف لائے، انہوں نے عمامہ باندھ رکھا تھا۔ وہ عصر کے بعد آیت سجدہ کی تلاوت کرتے تو سجدہ کیا کرتے تھے۔ حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر کسی نماز کا وقت ہو تو کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4393]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4393، ترقيم محمد عوامة 4365)
حدیث نمبر: 4366 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ زُهَيْرٍ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ سَالِمٍ، وَالْقَاسِمِ، وَعَطَاءٍ، وَعَامِرٍ في" الرَّجُلِ يَقْرَأُ السَّجْدَةَ بَعْدَ الْعَصْرِ وَقَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَيَسْجُدُ؟ قَالُوا: نَعَمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم، حضرت قاسم، حضرت عطاء اور حضرت عامر اس شخص کے بارے میں جو عصر کے بعد اور سورج طلوع ہونے سے پہلے آیت سجدہ کی تلاوت کرے فرماتے ہیں کہ وہ سجدہ کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4395]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4395، ترقيم محمد عوامة 4366)
حدیث نمبر: 4367 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " إِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَأَتَيْتَ عَلَى السَّجْدَةِ بَعْدَ الْعَصْرِ وَبَعْدَ الْغَدَاةِ فَاسْجُدْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب تم عصر یا فجر کے بعد آیت سجدہ کی تلاوت کرو تو سجدہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4396]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4396، ترقيم محمد عوامة 4367)
حدیث نمبر: 4368 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ:" إِنَّمَا يَمْنَعُهُمْ مِنْ ذَلِكَ الْكَسَلُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ اس سجدے سے انہیں سستی ہی روکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4397]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4397، ترقيم محمد عوامة 4368)