☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تو جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب آیت سجدہ پڑھی جائے تو تکبیر کہہ کر سجدہ کرو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← باب سجود التلاوة← تو جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب آیت سجدہ پڑھی جائے تو تکبیر کہہ کر سجدہ کرو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 4208 مصنف ابن ابی شیبہ
وَأَبُو الْأَشْهَبِ , عَنِ الْحَسَنِ أَنَّهُمَا قَالَا: " إِذَا قَرَأَ الرَّجُلُ السَّجْدَةَ فَلْيُكَبِّرْ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ وَإِذَا سَجَدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب آدمی آیت سجدہ پڑھے تو سر اٹھاتے ہوئے اور سجدہ کرتے ہوئے اللَّہُ أَکْبَرُ کہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4231]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4231، ترقيم محمد عوامة 4208)
حدیث نمبر: 4209 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، وَابْنِ سِيرِينَ أَنَّهُمَا قَالَا: " إِذَا قَرَأَ الرَّجُلُ السَّجْدَةَ فِي غَيْرِ صَلَاةٍ، قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جب آدمی نماز کے باہر آیت سجدہ پڑھے تو اللَّہُ أَکْبَرُ کہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4232]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4232، ترقيم محمد عوامة 4209)
حدیث نمبر: 4210 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ، قَالَ:" كَانَ أَبِي إِذَا قَرَأَ السَّجْدَةَ، قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ ثُمَّ سَجَدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسلم فرماتے ہیں کہ میرے والد جب آیت سجدہ پڑھتے تو اللَّہُ أَکْبَرُ کہہ کر سجدہ کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4233]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4233، ترقيم محمد عوامة 4210)
حدیث نمبر: 4211 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ كَانَ " يَقْرَأُ السَّجْدَةَ وَهُوَ يَمْشِي فَيُكَبِّرُ وَيُومِئُ حَيْثُ كَانَ وَجْهُهُ وَيُكَبِّرُ إِذَا رَفَعَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن سائب کہتے ہیں کہ حضرت ابو عبد الرحمن جب چلتے ہوئے آیت سجدہ پڑھتے تو تکبیر کہہ کر اس طرف جھک جاتے جس طرف ان کا منہ ہوتا اور پھر سر اٹھاتے ہوئے بھی تکبیر کہتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4234]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4234، ترقيم محمد عوامة 4211)
حدیث نمبر: 4212 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: " إِذَا قَرَأْتَ السَّجْدَةَ فَكَبِّرْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ جب تم آیت سجدہ پڑھو تو تکبیر کہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/باب سجود التلاوة/حدیث: 4235]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4235، ترقيم محمد عوامة 4212)