☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 38262
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 38262
٣٩٨٩٠ - حدثنا عبدة بن سليمان عن (مجالد) (١) عن عامر قال: أول من بايع تحت الشجرة أبو سنان الأسدي وهب، أتى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال (٢) : أبايعك، (قال) (٣) :"علام تبايعني؟" قال: على ما في نفسك، قال: فبايعه، قال: وأتاه رجل آخر فقال: أبايعك على ما بايعك عليه أبو سنان فبايعه، ثم بايعه الناس (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر سے روایت ہے کہ درخت کے نیچے سب سے پہلے ابو سنان اسدی وھب نے بیعت کی تھی۔ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا۔ میں آپ کی بیعت کرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا ”تم کس بات پر میری بیعت کرتے ہو؟“ ابو سنان نے کہا۔ اس بات پر جو آپ کے دل میں ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو بیعت کیا۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر ایک اور آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور اس نے کہا۔ جس بات پر ابو سنان نے بیعت کی ہے میں بھی اس پر آپ کی بیعت کرتا ہوں۔ پس اس نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کی۔ پھر باقی لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39890]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39890، ترقيم محمد عوامة 38262)
← Previous Hadith (38261) Back to Bab Next Hadith → (38263)