٣٩٦٠٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن سعد بن إبراهيم عن أبي أمامة بن سهل سمعه يقول: سمعت أبا سعيد الخدري يقول: نزل أهل قريظة على حكم سعد بن معاذ قال: فأرسل رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إلى سعد، قال: فأتاه على حمار، قال: فلما أن دنا قريبا من المسجد قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"قوموا إلى سيدكم أو (خيركم) (١) "، ثم ⦗٥١٠⦘ قال:"إن هولاء (٢) نزلوا على حكمك"، قال: (تقتل) (٣) مقاتلتهم (وتسبى) (٤) ذراريهم، قال: (فقال) (٥) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"قضيت بحكم (٦) "، وربما قال:"قضيت بحكم اللَّه" (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سیدط خدری سے روایت ہے کہ اہل قریظہ، حضرت سعد بن معاذ کے فیصلہ پر اترے۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت سعد کی طرف کسی کو بھیجا۔ حضرت سعد، ایک گدھے پر تشریف لائے۔ راوی کہتے ہیں: پھر جب حضرت سعد، مسجد کے قریب پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے سردار“ یا فرمایا: ”اپنے میں سے بہترین شخص۔“ کی تعظیم میں کھڑے ہو جاؤ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ بلاشبہ یہ لوگ تمہارے فیصلہ پر اترے ہیں۔ حضرت معاذ نے فرمایا: ان لوگوں کے لڑنے والوں کو قتل کردیا جائے اور ان کی عورتوں، بچوں کو قید کرلیا جائے۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے مالک (الملک) کے فیصلہ کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔ کبھی راوی یہ قول نقل کرتے ہیں: تم نے خدا کے فیصلہ کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39600]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39600، ترقيم محمد عوامة 37985)