٣٩٣٤٤ - حدثنا شيخ لنا قال: أخبرنا مجالد عن عامر قال: سألت -أو سئل- ابن عباس أي الناس كان أول إسلاما؟ فقال: أما سمعت قول حسان بن ثابت: إذا تذكرت شجوا من أخي ثقة … فاذكر أخاك أبا بكر بما فعلا خير البرية أتقاها وأعدلها … (إلا) (١) النبي وأوفاها بما حملا والثاني التالي المحمود مشهده … وأول الناس منهم صدق الرسلا (٢)
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر روایت کرتے ہیں کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: یا فرمایا: ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا: کہ لوگوں میں سے سب سے پہلے اسلام کون لایا تھا؟ انہوں نے جواب دیا۔ کیا تم نے حسان بن ثابت کا قول نہیں سُنا۔: ”جب تجھے اپنے معتمد بھائی سے پہنچا ہو اغم یاد آئے۔ تو تُو اپنے بھائی ابوبکر کے کئے ہوئے کو یاد کرنا۔ جو کہ مخلوق میں سے بہترین، سب سے بڑا متقی اور عادل ہے۔ سوائے نبی کے، اور اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے والا ہے۔ اور دوسرا (صاحب ایمان) پیروکار ہے، اور اس کی گواہی پسندیدہ ہے۔ اور لوگوں مں ر سے سب سے پہلے رسول کی تصدیق کرنے والا ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39344]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39344، ترقيم محمد عوامة 37739)