٣٩٢٨٣ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن بن أبي رافع أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم بعث رجلا من بني مخزوم على الصدقة، فأراد أبو رافع أن يتبعه، فسأل النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"أما علمت أنا لا تحل لنا الصدقة، وأن مولى القوم من أنفسهم" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو رافع روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنی مخزوم میں سے ایک آدمی کو صدقہ (کی وصولی) پر بھیجا۔ ابو رافع نے ان کے پیچھے جانے کا ارادہ کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہیں معلوم نہیں ہے کہ ہمارے لئے صدقہ حلال نہیں ہے اور بیشک لوگوں کا غلام انہیں میں سے (شمار) ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39283]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39283، ترقيم محمد عوامة 37679)