☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 37449
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 37449
٣٩٠٥٠ - حدثنا أبو خالد عن ابن عجلان عن علي بن يحيى بن خلاد عن أبيه عن عمه وكان بدريا قال: كنا جلوسا مع النبي صلى الله عليه و آله وسلم إذ دخل رجل يصلي، فصلى صلاة خفيفة لا يتم ركوعا ولا سجودا، ورسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يرمقه ولا يشعر، فصلى ثم جاء فسلم على النبي صلى الله عليه و آله وسلم فرد عليه النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"أعد، فإنك لم تصل"، ففعل ⦗٢٧٧⦘ ذلك ثلاثًا، كل ذلك يقول:"أعد، فإنك لم تصل" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن یحییٰ بن خلاد اپنے والد سے، اپنے چچا سے جو کہ بدری تھے، روایت بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک آدمی نماز پڑھنے کے لئے داخل ہوا۔ پس اس نے ہلکی سی (یعنی تیز تیز) نماز پڑھی۔ نہ رکوع پورا کیا اور نہ سجدہ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو دیکھ رہے تھے اور اس کو پتہ نہ تھا۔ پس اس نے (یونہی) نماز پڑھی اور حاضر ہوا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواب دیا اور فرمایا (نماز کا) اعادہ کرو کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔ اس آدمی نے تین مرتبہ یہ کام کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر مرتبہ فرماتے (نماز کا) اعادہ کرو، کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39050]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39050، ترقيم محمد عوامة 37449)
← Previous Hadith (37448) Back to Bab Next Hadith → (37450)