٣٦١٤٢ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: عرضت على رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يوم أحد وأنا ابن أربع عشرة فاستصغرني، وعرضت عليه يوم الخندق وأنا ابن خمس عشرة فأجازني (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ غزوہ احد کے دن مجھے رسول اکرم 5 کے سامنے پیش کیا گیا میں اس وقت چودہ سال کا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے چھوٹا سمجھ کر واپس کردیا، اور غزوہ خندق کے دن مجھے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا اس وقت میری عمر پندرہ برس تھی آپ نے مجھے جہاد کی اجازت عنایت فرما دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36142]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36142، ترقيم محمد عوامة 34566)