☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 34266
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 34266
٣٥٨٢٩ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: ثنا هشام بن سعد قال: حدثني قيس بن (بشر) (١) (التغلبي) (٢) قال: كان أبي جليس أبي الدرداء بدمشق، وكان بدمشق رجل من أصحاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقال له: ابن (الحنظلية) (٣) من الأنصار، فمر بنا ذات يوم ونحن عند أبي الدرداء، فقال أبو الدرداء: كلمة تنفعنا ولا (تضرك) (٤) ، ⦗٥٠٤⦘ قال: بعث رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم سرية فقدمت، فأتى رجل منهم فجلس في المجلس الذي (٥) فيه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال لرجل إلى جنبه: لو رأيتنا حين لقينا العدو وحمل فلان فطعن فقال: خذها وأنا الغلام الغفاري، فقال: ما أراه إلا قد (أبطل) (٦) أجره، فقال: ما أرى بذلك بأسًا، قال: فتنازعوا في ذلك واختلفوا حتى سمع ذلك النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"سبحان اللَّه، لا بأس أن يؤجر (و) (٧) يحمد"، فرأيت أبا الدرداء سر بذلك حتى يرتفع حتى أرى أنه سيبرك على ركبتيه ويقول: أنت سمعته من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم؟ فيقول: نعم (٨) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قیس بن بشیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میرے والد دمشق میں حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کی مجلس میں بیٹھا کرتے تھے، دمشق میں ایک ابن الحنظلیہ نامی انصاری صحابی تھے، ایک دن جب میں حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کے پاس تھا تو وہ ہمارے پاس سے گزرے حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کوئی بات سنائیے جو ہمیں تو فائدہ دے لیکن آپ کو نقصان نہ دے انہوں نے فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک سریہ جہاد کیلئے بھیجا جب وہ واپس آیا تو ان میں سے ایک شخص رسول اکرم 5 کی مجلس میں آ کر بیٹھ گیا اور کچھ دیر بعد اپنے ساتھ والے شخص سے کہا: اگر آپ وہ منظر دیکھ لیتے جب ہماری دشمن سے ملاقات ہوئی فلاں شخص نے یہ کہہ کر دشمن کو نیزہ مارا کہ یہ لو میں غفاری غلام ہوں، دوسرے شخص نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اس نے اپنا اجر ضائع کردیا ہے، اور پہلے والے شخص نے کہا کہ میرے خیال میں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، ان کا اس معاملہ میں تنازعہ ہوگیا اور اختلاف ہوگیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تک بھی بات پہنچ گئی، آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سبحان اللہ (بطور تعجب) کوئی حرج نہیں ہے کہ ان کو اجر دیا جائے گا اور اس کی تعریف کی جائے گی راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ آپ اس کو سن کر بہت خوش ہوئے یہاں تک کہ آپ اوپر اٹھے اور قریب تھا کہ اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ جاتے اور دریافت کیا کہ کیا آپ رضی اللہ عنہ نے خود رسول اکرم 5 سے یہ سنا ہے؟ انہوں نے فرمایا ہاں میں نے خود سنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35829]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35829، ترقيم محمد عوامة 34266)
← Previous Hadith (34265) Back to Bab Next Hadith → (34267)