٣٥٧٧٣ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن يحيى بن سعيد عن محمد بن يحيى بن حبان عن أبي عمرة أنه سمع زيد بن خالد الجهني يحدث أن رجلًا من المسلمين توفي بخيبر وأنه ذكر لرسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أمره، فقال:"صلوا على صاحبكم"، فتغيرت وجوه القوم لذلك، فلما رأى ذلك قال: إنه غل في سبيل اللَّه ففتشنا متاعه فوجدنا خرزا من خرز اليهود ما يساوي درهمين (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن خالد الجہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ مسلمانوں میں سے ایک شخص خیبر میں فوت ہوا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس کی وفات کی اطلاع دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے ساتھی کا نماز جنازہ خود پڑھ لو، آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی یہ بات سن کر لوگوں کے چہروں کا رنگ بدل گیا۔ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں کے چہروں کو دیکھا تو فرمایا: اس نے اللہ کے راستہ میں خیانت کی تھی، جب ہم نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو یہودیوں کے موتیوں میں سے ایک موتی پایا جس کی دو درھم قیمت تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35773]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35773، ترقيم محمد عوامة 34213)