☽ 11 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 34071
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 34071
٣٥٦٢٥ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن سعيد بن أبي هند عن أبي مرة مولى عقيل بن أبي طالب عن أم هانئ ابنة أبي طالب قالت: لما فتح ⦗٤٤٩⦘ رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم مكة فر (إليّ) (١) رجلان من أحمائي فأجرتهما -أو كلمة تشبهها- فدخل عليَّ أخي علي بن أبي طالب فقال: لأقتلنهما (قالت) (٢) : فأغلقت الباب عليهما، ثم جئت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بأعلى مكة فقال:"مرحبا و (أهلا) (٣) بأم هانئ، ما جاء بك؟" (قالت) (٤) : قلت: يا نبي اللَّه، فر إليّ رجلان من أحمائي فدخل علي أخي علي بن أبي طالب فزعم أنه قاتلهما، فقال:"لا، قد أجرنا من أجرت، وأمنا من أمنت" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو مرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جب مکہ فتح فرمایا: تو حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میرے خاوند کے دو رشتہ دار بھاگ کر میرے پاس آئے تو میں نے ان کو پنادہ دے دی، میرے بھائی حضرت علی رضی اللہ عنہ میرے پاس آئے اور فرمایا: میں ان کو ضرور قتل کروں گا، حضرت ام ھانی رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے ان دونوں کو کمرے میں بند کردیا اور میں رسول اکرم 5 کی خدمت میں حاضر ہوئی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے دیکھ کر فرمایا: خوش آمدید ام ھانی رضی اللہ عنہا! خیریت سے تشریف لائی ہو؟ میں نے عرض کیا کہ: اے اللہ کے نبی 5! میرے خاوند کے خاندان کے دو شخص بھاگ کر میرے پاس آئے تو میں نے ان کو پناہ دے دی، میرے بھائی حضرت علی رضی اللہ عنہ میرے پاس آئے اور ان کو قتل کرنے کا ارادہ کیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ارشاد فرمایا: نہیں (ان کو قتل نہیں کیا جائے گا) جس کو تو نے پناہ دی اس کو ہم نے بھی پناہ دی اور جس کو تو نے امن دیا ا س کو ہم نے بھی امن دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35625]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35625، ترقيم محمد عوامة 34071)
← Previous Hadith (34070) Back to Bab Next Hadith → (34072)