٣٥٣٠١ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن عبد اللَّه بن أبي بكر قال: حدثت عن أبي قتادة الأنصاري أنه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من قتل قتيلًا فله سلبه"، قال: فقلت: يا رسول اللَّه، قد قتلت قتيلًا (ذا سلب) (١) ثم (أجهضني) (٢) عنه القتال فما أدري من سلبه، قال رجل من أهل مكة: صدق يا رسول اللَّه، قد قتل قتيلًا فسلبته فأرضه عني، قال أبو بكر: لا واللَّه لا تفعل، تنطلق إلى (أسد) (٣) ⦗٣٦٥⦘ (من) (٤) أسد اللَّه (٥) يقاتل عنه تقاسمه؟ فقال رسول اللَّه قول:"صدق، ادفع إليه سلبه" (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو قتادہ انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص کسی کو قتل کرے گا تو اس مقتول کا مال قاتل کا ہوگا۔ آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول 5! میں نے ایک بہت سامان والے شخص کو قتل کیا تھا پھر لڑائی نے مجھے اس سے مشغول کردیا۔ میں نہیں جانتا کہ کس نے اس کا سامان اتار لیا؟ مکہ کا ایک شخص کہنے لگا۔ اے اللہ کے رسول 5! اس نے سچ کہا: تحقیق اس نے ایک شخص کو قتل کیا تھا پس میں نے اس کا سامان اتار لیا اب آپ رضی اللہ عنہ اس کو میری طرف سے خوش کردیں۔ حضر ت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں اللہ کی قسم! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایسا نہیں کریں گے۔ کیا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ کے شیروں میں سے ایک شیر کا مال دوسروں میں تقسیم فرما دیں گے؟ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابوبکر نے سچ کہا: تم اس کا سامان اسے دے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35301]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35301، ترقيم محمد عوامة 33762)