☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 33757
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 33757
٣٥٢٩٦ - حدثنا أبو معاوية عن الشيباني عن محمد بن عبيد اللَّه عن سعد بن أبي وقاص قال: لما كان يوم بدر قتلت سعيد بن العاص وأخذت سيفه، وكان (سيفه) (١) يسمى (ذا الكتيفة) (٢) ، قال: وقتل أخي عمير، فجئت بالسيف إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"فاذهب فاطرحه في القبض"، فرجعت وبي ما لا يعلمه إلا اللَّه من قتل أخي وأخذ (سيفي) (٣) ، فما لبثت إلا قليلا حتى نزلت سورة الأنفال، فدعاني رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (قال) (٤) : فقال:"اذهب فخذ سيفك" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عبید اللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب غزوہ بدر کا دن تھا تو میں نے حضرت سعید بن عاصی کو قتل کیا اور میں نے ا س کی تلوار لے لی اور اس کی تلوار کا نام ذوالکتیفہ تھا۔ اور آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کہ میرے بھائی عمیر کو بھی قتل کردیا گیا تھا۔ پس میں تلوار لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جاؤ اور اس تلوار کو مقبوضہ مال غنیمت میں ڈال دو۔ پس میں لوٹا اس حال میں کہ میرے دل میں میرے بھائی کے قتل اور مقتول کا مال لینے سے متعلق جو بات تھی وہ اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا تھا۔ میں تھوڑی دیر ہی ٹھہرا تھا کہ اتنے میں سورة الانفال نازل ہوگئی۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے بلایا اور فرمایا: جاؤ اپنی تلوار لے لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35296]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35296، ترقيم محمد عوامة 33757)
← Previous Hadith (33756) Back to Bab Next Hadith → (33758)