☽ 11 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 33645
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 33645
٣٥١٨٤ - حدثنا ابن فضيل عن يحيى بن سعيد عن بشير بن يسار عن رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم حين ظهر على خيبر وصارت خيبر لرسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ⦗٣٢٩⦘ والمسلمين، ضعفوا من عملها، فدفعوها إلى اليهود (يعملونها وينفقون) (١) عليها على أن لهم نصف ما خرج منها، فقسمها رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم على ستة وثلاثين سهمًا، لكل سهم مائة سهم، فجعل رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم نصف ذلك كله، فكان في ذلك النصف سهام المسلمين، وسهم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم معهم، وجعل النصف الآخر لمن ينزل به من الوفود والأمور ونوائب الناس (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت بشیر بن یسار رحمہ اللہ کسی صحابی رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر پر فتح پائی اور خیبرسارے کا سارا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور مسلمانوں کا ہوگیا تو یہ لوگ اس میں کام کرنے سے تھک گئے تو انہوں نے یہ زمینیں یہود کو دے دیں کہ وہ ان میں کام کریں اور اس پر خرچ کریں اس شرط پر کہ پیدا ہونے والی کھیتی کا آدھا حصہ ان کو ملے گا۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کو چھتیس حصوں میں تقیسم کردیا اس طرح کہ ہر حصہ میں سو حصے تھے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس تمام کا نصف حصہ مسلمانوں کے لیے خاص کردیا اس طرح کہ اس آدھے میں مسلمانوں کے بھی حصہ تھے اور ان کے ساتھ ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا بھی حصہ تھا۔ اور دوسرے نصف کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آنے والے وفود کے لیے دوسرے معاملات اور لوگوں کے مصائب کے لیے خاص کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35184]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35184، ترقيم محمد عوامة 33645)
← Previous Hadith (33644) Back to Bab Next Hadith → (33646)